نویں سیف گیمز ختم ہوئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں آٹھ دنوں سے جاری آٹھ ملکوں کے درمیان ہونے والے پندرہ کھیلوں پر مشتمل نویں سیف گیمز اپنے اختتام کو پہنچے۔ ان کھیلوں میں تیراکی، نشانہ بازی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس میں بھارتی کھلاڑی چھائے رہے۔ جبکہ کشتی رانی، کراٹے، ویٹ لفٹنگ،اور باکسنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے اچھی کارکردگی دکھائی۔ آخری دن سب سے اہم مقابلے باکسنگ کے تھے۔مکے بازی کے اس کھیل میں پاکستانی مکے بازوں نے اپنے حریفوں کو بے بس کو دیا۔ باکسنگ میں گیارہ ویٹ کیٹیگری کے فائنل ہوئے جن میں سے دس میں پاکستانی باکسر کھیل رہے تھے۔
اڑتالیس کلوگرام لائٹ فلائی میں پاکستان کے نعمان کریم نے سری لنکا کے ہرشا کمارا کو ہرا کر باکسنگمیں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اکیاون کلوگرام فلائی ویٹ میں پاکستان کے شیعیب رشید نے سری لنکا کے رتنائیکا کو شکست دی۔ چون کلوگرام بینٹم ویٹ میں پاکستان کے مایہ باز باکسر ایشین گولڈ میڈلسٹ مہر اللہ لاسی نے سری لنکا کے منجو دینیش کو اپنے گھونسوں سے بے بس کو دیا اور پاکستان کو باکسنگ میں تیسرا طلائی تمغہ دلایا۔ ستاون کلو گرام فیدر ویٹ میں سری لنکا کے کمل سمیرا آنند پاکستان کے سہیل بلوچ کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ ساٹھ کلوگرام لائٹ ویٹ میں پاکستان کے ساجد راجہ نے بھارتی باکسر جے بھگوان کو مات دی۔ چونسٹھ کلو گرام لائٹ میلٹر ویٹ میں بھارتی باکسر وجےنر پاکستان کے فیصل کریم کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور پاکستان کو باکسنگ میں پانچواں میڈل ملا۔ انہتر کلوگرام ویلٹر ویٹ میں ایک بار پھر بھارتی باکسر دلباغ سنگھ پاکستانی باکسر نثار خان کے تیز گھونسوں کا مقابلہ نہ کر سکے اور نثار خان یہ مقابلہ جیت گئے۔ پچھتر کلو گرام مڈل ویٹ میں پاکستان کے احمد علی خان نے نیپال کے بیکاش پاریار کو ہرایا۔ اکیانوے کلوگرام ہیوی ویٹ میں پاکستان کے شوکت علی کے ہاتھوں بھارت کے ورگیس مات کھا گئے۔ اکیانوے کلوگرام سے زائد ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پاکستان نے دسواں طلائی تمغہ لیا۔پاکستان کے مظفر اقبال نے بھارتی باکسر ہرپال کو شکست دی۔ باکسنگ کا گیارواں مقابلہ اکاسی کلو گرام لائٹ ہیوی ویٹ نیپال اور بھارت کے باکسرز کے درمیان تھا جسے بھارتی باکسر ہرپیت نے جیت کر اپنے ملک کو ایک سو ایکواں گولڈ میڈل جتوایا۔ سیف گیمز کے آخری دن تین دن سے جاری خواتین تیراکی کا بھی آخری دن تھا پانچوں مقابلوں میں حسب معمول بھارتی تیراک خواتین ہی سب گولڈ میڈل لے گئیں۔ سو میڑ بٹر فلائی میں رچا مشرا نے ایک منٹ پانچ اعشاریہ بیاسی سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنایا۔
دو سو میڑ میں بھارت ہی کی شوّ رانجنی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔دو سو میڑ فری سٹائل میںریشماں ملت نے سونے کا تمغہ جیتا۔دوسو میڑ بیک سٹروک میں بھی بھارتی تیراک سومی سیرک اوّل رہیں۔ چارضرب سو میڑ ریلے میں بھارتی تیراکوں کی ٹیم ہی فاتح رہی۔ جیولن تھرو میں بھارت کے لیجیش کمار نے سب سے دور نیزہ پھینکا۔بھارت کے ماہا سنگھ نے لانگ جمپ کے ایونٹ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی۔مردوں کی چار ضرب ریلے دوڑ میں بھارتی ٹیم جیتی۔ خواتین کی چار ضرب چارسو میڑ دوڑ میں بھی بھارتی اتھلیٹس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان نے بھی آج اتھلیٹکس میں دو تمغے جیتے۔پندرہ سو میڑ دوڑ میں پاکستان کے عطا میراں نے سری لنکن اور بھارتی اتھلیٹس کو شکست دے دی۔ نشانہ بازی میں حسب روایت بھارتی نشانہ باز ہی فتح یاب ہوئے۔پچیس میڑ سٹینڈرڈ پسٹل میں انفرادی اور ٹیم دونوں ایونٹ میں بھارت ہی نے گولڈ جیتا۔ سکواش کے مین ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے گولڈ اور بھارت نے سلور میڈل لیا جبکہ سکواش کے وومین ٹیم ایونٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے سونے کا سیف گیمز کے اختتام پر میڈلز کی پوزیشن کچھ یوں ہے۔ بھارت نے ایک سو اکانوے تمغے جیتے ہیں جن میں ایک سو ایک سونے کے انسٹھ چاندی کے اور اکتیس چاندی کے تمعے شامل ہیں۔ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے پاکستان کے مجموعی میڈلز ایک سو سینتالیس ہیں جن مین بیالیس طلائی پچپن چاندی اور پچاس کانسی کے میڈلز ہیں۔ بنگلہ دیش نے مجموعی میڈل تو چالیس حاصل کیے تاہم ان میں گولڈ صرف تین ہیں۔جبکہ سلور میڈل گیارہ اور برونز میڈل چھبیس ہیں۔ سیف گیمز میں پہلی بار شرکت کرنے والے ملک افغانستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔اس کے مجموعی میڈلز بتیس ہیں جس میں ایک سونے کے تین چاندی کے اوراٹھائیس کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ بھوٹان نے ایک طلائی تین نقرئی اور دو کانسی کے تمغوں سمیت چھ تمغے حاصل کیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||