سیف گیمز کا دوسرا دن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیف گیمز کے دوسرے دن پاکستان کے کشتی رانوں نے روئینگ میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ پاکستان نے کشتی رانی کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو شکست دی۔روئینگ کے یہ مقابلے راول جھیل اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے کشتی راں پیر زادہ زاہد اور ضیاء ہاشمی نے ڈبل سکل لائٹ ویٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سری لنکا کے اودیش سورانی اور کاوندا میوان نے چاندی اور غیر متوقع طور پر افغانستان کے کشتی رانوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔افغانستان پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہا ہے۔ کشتی رانی کے دوسرے مقابلے مین ڈبل سکل ایم 2 ایکس میں بھی محمد افضل اور جاوید عظمت پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کی اور طلائی تمغہ ح حاصل کیا۔ اس مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم نے چاندی اور افغانستان کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
سکل فور ایم لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے تیراک ہی فاتح رہے۔ تیراکی میں دوسرے دن بھی بھارتی تیراک چھائے رہے اوردوسرے دن کے چاروں مقابلوں میں بھارتی تیراکوں نے ہی طلائی تمغے حاصل کیے۔ تیراکی کے دوسو میڑ بٹر فلائی میں بھارتی تیراک ریحان پونچا نے نا صرف گولڈ میڈل لیا بلکہ نیا سیف ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے انیس سو پچانوے میں مدراس بھارت میں ہونے والے سیف گیمز میں ہم وطن سریش کمار کا بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ دوسو میڑ بٹر فلائی میں چاندی اور کانسی کے تمغے پاکستانی تیراکوں ذوالفقار علی اور علی گل نے حاصل کیے۔ پچاس میڑ فری سٹائل میں بھارتی تیراک سوجیت ٹی اے نے گولڈ بھارت ہی کے وارن دیویگیکر نے سلور اور بنگلادیش کے قاضی منیرالاسلام نے برونز میڈل جیتا۔
پچاس میڑ بریسٹ سٹروک میں بھی گولڈ میڈل بھارتی تیراک پونیت رانا لے اڑے۔جبکہ سری لنکا کے تیراک نے سلور اور بنگلادیش کے کرار صمیدالاسلام نے برونز میڈل حاصل کیا۔ چار ضرب دو سو فری سٹائل ریلے میں بھی بھارتی تیراک ہی بازی مار گئے اور انہوں نے یہ فاصلہ آٹھ منٹ پانچ اعشاریہ چھیتر سیکنڈ میں طے کیا۔ پاکستانی تیراکوں نے آٹھ منٹ بائیس اعشاریہ تینتالیس سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی بنگلادیشی تیراک تیسرے نمبر پر رہے۔ نشانہ بازي کے مقابلوں میں بھارتی نشانہ بازوں نے جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔سیف کھیلوں کے دوسرے دن دس میڑ ائیر رائفل میں خواتین کے ٹیم یونٹ میں بھارت کی خواتین نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔بنگلادیش نے سلور اور پاکستان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ نشانہ بازی پچاس میڑ فری پسٹل میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔پاکستان کے نشانہ باز دوسرے نمبر پر رہے اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نشانہ بازی کے انفرادی مقابلےپچاس میڑ فری پسٹل میں بھارت کے نشانہ باز سماریش نے طلائی تمغہ جاصل کیا۔البتہ خواتین کے دس میڑ ائیر رائفل مقابلے میں بنگلادیشی خاتون شرمین اطہر فاتح رہیں اور بھارتی خاتون پورنما کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ کراٹے میں کل کی طرح دوسرے دن بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی برتری قائم رکھی۔گو کہ ساٹھ کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں تو نیپال کا کھلاڑی جیت گیا تاہم ستر کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے آغا محمد اور اسی کلوگرام میں پاکستان ہی کے فرمان احمد طلائی تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پہلی بار سیف گيمز میں شرکت کرنے والا ملک افغانستان غیر متوقع نتائج دکھا رہا ہے اور اب تک ایک سلور اور سات برونز میڈل کا حقدار بن چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||