BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 March, 2004, 19:41 GMT 00:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نویں سیف گیمز کا افتتاح
۔
جنوبی مشرقی ایشیا کے سات ملکوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلے کی نویں سیف گیمز کا افتتاح پیر کے روز اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتطامات کے تحت ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوا۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے کھیلوں کا افتتاح کیا ہے جو دس دن تک جاری رہیں گے۔ ان کھیلوں کا انعقاد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

دس روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز منگل کے روز سے ہو گا۔ان مقابلوں میں پندرہ مختلف کھیل شامل ہیں جن میں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان علاوہ ان کھیلوں میں افغانستان کے کھلاڑی بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات اور پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال پر رکن ملکوں کی تشویش کی بنا پر نویں سیف گیمز کو تین مرتبہ موخر کرنا پڑا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد