BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی باکسر اولمپکس کے لئے پُرامید

پاکستانی باکسر
پاکستانی باکسر مہراللہ
باکسنگ ، اولمپکس میں ہاکی کے بعد تمغے کے حصول کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی امید ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر پروفیسر انورچوہدری کا خیال ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ باکسنگ اور باکسرز کی جو پذیرائی کی ہے اور دوسال کے لئے ایک کروڑ روپے کی جو گرانٹ دی ہے اس پیسے کا حساب دینے کا اس سے بہتر اورکوئی طریقہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی باکسرز اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوجائیں۔

تربیتی پروگرام میں غیرممالک میں باکسرز کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔ پاکستانی باکسرز حال ہی میں ماسکو میں تربیت حاصل کرکے آئے ہیں اور اب قازقستان جارہے ہیں جہاں وہ چھ ہفتے مقامی باکسرز اور کوچز کے ساتھ ٹریننگ کرینگے۔

منتخب باکسرز بعد میں چین میں منعقدہ دوسرے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے اور بقیہ باکسرز اسلام آباد میں سیف گیمز کے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔

سیف گیمز کے بعد پاکستانی باکسرز پاکستان میں ہونے والے تیسرے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے۔ مئی میں ان باکسرز کی آزمائش ایتھنز میں پری اولمپکس باکسنگ ٹورنامنٹ کی صورت میں ہوگی جس کے بعد انہیں ٹریننگ کے آخری مرحلے میں کیوبا بھیجا جائے گا۔

News image

پاکستان کے دو باکسرز نعمان کریم اور اصغرعلی شاہ منیلا میں ہونے والے پہلے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

نعمان کریم مقابلے میں بہترین باکسر قرار پائے۔ اصغرعلی شاہ فائنل میں ہارگئے اور چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔

ایشین گولڈ میڈلسٹ مہراللہ بدقسمتی سے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے لیکن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر پروفیسرانورچوہدری کا کہنا ہے کہ مہراللہ اگلے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس تک رسائی حاصل کرلینگے کیونکہ منیلا میں ان کی کارکردگی شکست کے باوجود بہت اچھی رہی اور وہ جس باکسر سے ہارے اس نے بعد میں گولڈ میڈل جیتا۔

پروفیسر انور چوہدری اولمپکس میں پانچ پاکستانی باکسرز کی شرکت کے لئے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی باکسرز کے لئے اولمپکس تک رسائی حاصل کرنا مشکل نہیں ہے لیکن وہ تعداد کے بجائے معیار کو اہمیت دیتے ہیں۔

زیادہ وزن کی کیٹگریز میں پاکستانی باکسرز کے لئے کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا لہذا کم وزن کی کیٹگریز پر انحصار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں باکسنگ کے مختلف اسٹائل موجود ہیں پاکستانی باکسرز کو روس قازقستان اور کیوبا میں ٹریننگ کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں ہر اسٹائل پر عبور حاصل ہو اور اپنے حریفوں کےسامنے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اصغرعلی شاہ نے دوسری مرتبہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے اس سے قبل وہ سڈنی اولمپکس میں کوارٹرفائنل تک پہنچے تھے جس میں انہیں یونانی باکسر کے خلاف صرف دو پوائنٹس سے شکست ہوئی تھی لیکن حالیہ دو برسوں میں ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں جب پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بھی قوم کو مایوس کیا اصغرعلی شاہ نے چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام میڈلز ٹیبل پر سجایا تھا۔

وہ ایشین گیمز اور ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے بھی سلور میڈلسٹ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کرینگے کہ قوم کو ایتھنز میں خوشخبری سنائیں۔

اولمپکس باکسنگ کی تاریخ میں پاکستان نے صرف ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ کامیابی کوریا میں انیس سو اٹھاسی کے سیول اولمپکس میں حسین شاہ نے حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد