BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 April, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیف گیمز، ساتواں دن، انڈیاچھایا رہا

سیف
ٹینس مقابلوں پر بھی بھارتی خواتین چھائی رہیں
سیف گیمز کے چھٹے دن سب سے اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فٹ بال کا فائنل تھا جسے دیکھنے کے لیے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہزاروں تماشائی موجود تھے۔

فٹ بال کا یہ فائنل میچ خاصادلچسپ تھا اور تماشائیوں کی دلچسپی آخری دم تک قائم رہی جناح سٹیڈیم میں یہ میچ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ کے ون ڈے میچ سے مختلف نہ تھا بلکہ چند تماشائیوں کا تو یہ تک کہنا کہ ہمیں کرکٹ سے زیادہ مزا اس میچ کا آیا۔

پاکستانی تماشائی اس لیے بھی خوش تھے کہ میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوا۔

پاکستان کی ٹیم نے کھیل کے پہلے ہاف میں بھارت کے گول پر مسلسل حملے کیے جس کے نتیچے میں میچ کے انتیسویں منٹ پر پاکستان کے کھلاڑی عزیز نے محمد عیسی کے پاس پر میچ کا واحد گول کیا۔

بھارتی ٹیم نے گول برابر کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کی آخری سیٹی بجتے ہی سارا سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

سیف گيمز کے ساتویں روز بیشتر کھیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ منگل کو بیڈمنٹن کے تمام مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے اور بیڈمنٹن کے تمام مقابلوں میں دونوں جانب بھارتی کھلاڑیوں ہی کی حکمرانی تھی۔

مین سنگل فائنل بھارت کے قومی چمپئن چیتن شرما اور بھارت ہی کے ابھین شیام کے درمیان تھا جسے چيتن نے جیتا۔ خواتین کے فائنل میں تریپوتی نے اپنی ہی ہم وطن کو شکست دی۔

مین ڈبلز فائنل میں بھی بھارتی کھلاڑی ہی آمنے سامنے تھے۔جسے کمار اور روپیش نے جیتا۔ وومین سنگل فائنل میں شیوتی اور جوالا نے اپنی ہی ہم وطنوں کر ہرایا۔

جوالا کہتی ہے کہ گو کہ کورٹ میں دونوں صرف ایک ہی ملک کے کھلاڑی کھڑے ہوں تو دیکھنےوالوں کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے لیکن کھلاڑیوں میں تو گولڈ میڈل کی جنگ ہوتی ہے اس لیے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا چاھے مد مقابل اپنے ملک کے کھلاڑی ہوں یا دوسرے ملک کے۔

جوالا نے کہا کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کسی سخت مقابلے کا سامنا نہیں ہوا اور یہ ہماری توقع کے مطابق تھا کیونکہ ہمیں اندازہ تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا معیار کچھ زیادہ نہیں ہے۔

منگل کو اتھلیٹکس میں دس ایونٹ میں مقابلے ہوئے جن میں بھارتی اتھلیٹس کو سری لنکن اتھلیٹس کی جانب سے خاصے مشکل چیلنج کا سامنا رہا۔

خواتین کی سو میڑ دوڑ میں سری لنکن اتھلیٹ جانی چاتورانگن نے گیارہ اعشاریہ اکاسی سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیااور تیز ترین خاتون قرار پائیں۔بھارت کی گریشماں دوسرے نمبر پر رہیں۔

سیف
ہائی جمپ میں بھی بھارتی کھلاڑی نے طلائی تمغہ حاصل کیا

بھارت کی سنگیتا موہن نے سب سے اونچی چھلانگ لگا کر ہائی جمپ میں گولڈ میڈل جیتا۔

پندرہ سومیڑ دوڑ میں بھارت کی مادھوری سنگھ نے گولڈ اور پاکستان کی سمیرا ظہور نے سلور میڈل لیا۔تیسرے نمبر پر بھارتی اتھلیٹ ہی رہیں۔ چار سو میڑ دوڑ میں بھی بھارتی اتھلیٹ گیتا فاتح رہیں۔

پاکستان کو بھی منگل کو اتھلیٹک میں ایک گولڈ میڈل ملا۔پاکستان کے ندیم احمد نے سب سے دور ہیمر پھینک کر پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔دوسرے نمبر پر بھی پاکستانی اتھلیٹ حبیب رہے۔

شاٹ پٹ میں بھارت کے رن وجے سنگھ نے گولڈ بھارت ہی کے کلوندر سنگھ نے سلوراور پاکستان کے اشرف علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

سو میڑ مردوں کی دوڑ میں بھارت کے پیوش کمار فاتح رہے اور تیز ترین آدمی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بھارت ہی کے ویلاش دوسرے اور پاکستان کے محمد شہباز تیسرے نمبر پر رہے۔

سری لنکا کے منجولا کمارا نے سب سے اونچی چھلانگ لگا کر ہائی جمپ میں گولڈ میڈل جیتا۔

تین ہزار سٹیپل چیز میں سری لنکا کے اوپیندرا بندارا نے فتح حاصل کی۔

چار سو میڑ کی دوڑ میں بھارت کے روہن پردیپ سونے کا تمغہ لینے میں کامیاب ہوئے۔دوسرے نمبر پر ان کے ہم وطن پراسنا رہے اور پاکستان کے صغیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین تیراکی کے جاری مقابلوں میں منگل کو پانچ ایونٹ ہوئے پانچوں ایونٹ بھارتی تیراکوں نے جیتے۔

سیف
بھارتی ٹیم فٹ بال کا فائنل پاکستان سے ہار گئی

دو سو میڑ انفرادی میڈلے، دو سو میڑ بٹر فلائی اور آٹھ سو میڑ فری سٹائل میں ایک ہی خاتون بھارت کی رچا مشرا نے ناصرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ تینوں میں نئے ریکارڈ بھی بنائے۔

سو میڑ فری سٹائل میں ریشماں ملت نے فتح حاصل کی۔

چار ضرب سو میڑ میڈلے ریلے میں بھارتی تیراک خواتین کی ٹیم جیتی۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی خواتین کی ٹیم رہی۔

نشانہ بازی میں خلاف معمول منگل کو پاکستان نے دو گولڈ میڈل جیتے۔

سکیٹ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے نشانہ بازوں کی ٹیم نے بھارتی نشانہ بازوں کو ہرا دیا۔

سکیٹ کے انفرادی مقابلے میں پاکستان کے محمد شفیق نے پہلی اور خرم نے دوسری پوزیشن لی۔

نشانہ بازی کے خواتین کے ٹیم اور انفرادی دونوں مقابلوں میں بھارتی خواتین نشانہ باز نے گولڈ میڈا جیتے۔

کبڈی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک یک طرفہ میچ میں ہرا دیا۔بھارت نے پاکستان کو چودہ کے مقابلے میں پینتیس پوائنٹس سے شکست دے کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

تائکوانڈو میں میلٹر ویٹ میں پاکستان نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔

مڈل ویٹ میں فاتح بھوٹانی کھلاڑی رہا۔

بینٹم ویٹ میں نیپال کے کھلاڑی نے بازی جیتی۔

تائی کوانڈو کا ہیوی ویٹ کا مقابلہ پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں کے درمیان تھا جسے افغانی کھلاڑی نے جیت کر بانے ملک کو پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔

بھارت نے ایک سو اٹھاون تمغے حاصل کیے ہیں جن میں اٹھاسی سونے کے سینتالیس جاندی کے اور تیئیس کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر پاکسستان نے اب تک اٹھائیس سونے کے چھیالیس چاندی کے اور چوالیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ کل ایک سو اٹھارہ میڈل حاصل کیے ہیں۔

سری لنکا کے اٹھاسی میڈلز میں بارہ گولڈ چھبیس سلور اور پچاس برونزمیڈل شامل ہیں۔

نیپال نے کل چوبیس تمغے لیے ہیں جن میں سات سونے کےچار چاندی کے اور تیرہ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

بنگلہ دیش نے اگرچہ مجموعی تمغے تو نیپال سے زیادہ یعنی چھتیس لیے ہیں تاہم ان میں گولڈ صرف تین ہیں۔

پہلی بار شریک ملک افغانستان نے بھی گیمز کے چھٹے دن ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔جبکہ اس کے چوبیس میڈلز میں سے تین سلور اور بیس برونز میڈلز شامل ہیں۔

بھوٹان نے بھی منگل کو ایک گولڈ جیتا۔اس کے کل میڈل چھ ہیں۔ مالدیپ ابھی بھی صفر پر ہی کھرا ہے۔

کل سیف گیمز کے مقابلوں کا آخری دن کل سب سے اہم مقابلے باکسنگ کے فائنل ہیں اور باکسنگ سے پاکستان کو مذید تمغوں کی امید ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد