BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسنگ، پاکستان کے تین طلائی تمغے

باکسنگ
پاکستانی باکسروں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا
پاکستان کے سہیل بلوچ ، فیصل کریم اور احمد علی نے کراچی میں ہونے والے تیسرے اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔

میزبان ملک نے اس ٹورنامنٹ کا اختتام شاندار انداز میں کیا جس میں ایشیا کے 27 ممالک کے 133 باکسرز شریک تھے ۔ پاکستان کے علاوہ قازقستان نے دو جبکہ جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، چین اور ازبکستان نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔

اس ٹورنامنٹ کے فائنلز کھیلنے والے 18 باکسرز پہلے ہی ایتھنز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے تھے۔

بدھ کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے فائنلز میں پاکستانی باکسرز نے شاندار پرفارمنس دی۔

تینوں باکسرز چین اور فلپائن میں ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں ناکام رہے تھے اور ان کے لئے اولمپکس تک رسائی حاصل کرنے کا یہ آخری موقع تھا جسے انہوں نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

سہیل بلوچ کا کھیل اپنے دیگر ساتھیوں سے زیادہ متاثرکن اور جارحانہ رہا۔ انہوں نے فیدر ویٹ کیٹگری میں اپنے حریف کرغزستان کے اسیلبخش تلاسبیف کو آؤٹ کلاس کردیا اور 12 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

فیصل کریم جن کے چھوٹے بھائی نعمان کریم نے بھی اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے روایتی حریف بھارت کے وجیندر سنگھ کو 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے ہرانے میں کامیاب ہوگئے۔

احمد علی نے گزشتہ باؤٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ بہتر کارکردگی دکھائی اور تھائی لینڈ کے ایس پساتھی کو 32 کے مقابلے 42 پوائنٹس سے شکست دی ۔

اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی ایتھنز اولمپکس کے لئے باکسرز کے کوالیفائی کرنے کا عمل اختتام کو پہنچا اور اولمپکس میں حصہ لینے والے 286 میں سے ایشیا کے باکسرز کی تعداد 62 ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد