باکسنگ: عامر خان فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان قازقستان کے باکسر کو ہرا کر اولمپکس کے لائٹ ویٹ فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے قازقستان کے باکسر ساریک یلواؤ کو پوائنٹس پر شکست دی۔ جمع کو ایتھنز میں ہونے والے سیمی فائنل میں سترہ سالہ عامر خان مقابلے کہ شروع میں تو یلواؤ سے پوائنٹ میں نیچے رہے لیکن پھر اگلے راؤنڈز میں انہوں نے اپنے حریف کو برابر آنے کا بھی موقع نہیں دیا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے ماریو کینڈلان یا روس کے مورات خراشیف سے ہو گا۔ اگر عامر خان یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ انیس سو باون کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے باکس ہونگے۔ انیس سو باون میں امریکی فلائڈ پیٹریسن نے سترہ سال کی عمر اس اعزاز کے ساتھ سب سے کم عمر چمپیئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||