سٹالون: پھر باکسنگ رنِگ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باکسنگ کے مقا بلوں والی ’راکی‘ نامی فلم کی سیریز میں کام کرنے والے مشہور ایکٹر سلویسٹر سٹالون اب امریکہ میں ایک ایسا ٹی وی شو بنائیں گے جس میں نوجوان باکسر شامل ہوں گے۔ اس ٹی وی شو میں جیتنے والے کو این بی سی ٹی وی کمپنی ایک ملین ڈالر کا انعام دے گی اور اسے پروفیشنل مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ اگلے سال سے شروع ہونے والے شو میں نوجوان باکسر ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے اور ہر ہفتے ہارنے والے شو سے باہر ہوجائیں گے۔ شو کا نام ’دی کنٹینڈر‘ ہوگا۔ سلویسٹر سٹالون کا اس شو کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اصل میں یہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگ اور خاص طور پر خواتین جو باکسنگ کو پسند نہیں کرتیں یہ شو دیکھیں کیونکہ یہ ایک ڈرامہ ہے۔ ’شو میں حصہ لینے والے تمام سولہ باکسر میں سے ہر ایک کی ایک کہانی ہوگی ان کی بیویاں، ان کے بچے اس کا حصہ ہوں گے اور یہ سب کچھ ایک جذباتی کہانی کی طرح ہوگا۔‘ تاہم سٹالون نے اب کسی اور فلم میں کام کرنے کے امکان کو رد کردیا اور کہا کہ تیس برس پہلے انہوں نے فلمی دنیا میں ایک بھر پور زندگی گزاری ہے اور اب انہیں مزید فلمیں کرنے کی خواہش نہیں ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||