BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 August, 2004, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عامر خان، باکسنگ، برطانوی بھائی چارہ
عامر خان
عامر خان اولمپک میں حصہ لینے والے واحد برطانوی باکسر ہیں
برطانیہ کے شہر بولٹن کے پاکستانیوں نے کہا ہے کہ باکسر عامر خان کی اولمپک میں کامیابی شہر کی مختلف قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

عامر خان کے لیے اولمپک میں سیمی فائنل میں پہنچنے سے کانسی کا تمغہ پہلے ہی یقینی ہو چکا ہے۔ اگر عامر خان طلائی تمغے جیت گئے تو وہ گزشتہ باون سال میں ایسا کرنے والے سب سے کم عمر باکسر ہوں گے۔

شہر کی دو لاکھ ساٹھ ہزار کی آبادی میں سے نو فیصد ایشیائی نژاد ہیں اور اس نو فیصد میں سے دو تہائی کا تعلق بھارت سے ہے۔ شہر کی سات فیصد آبادی مسلمان ہے۔

عامر خان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

عامر نے باکسنگ آٹھ سال کی عمر میں ایک مقامی کلب میں شروع کی تھی۔ اس کے بعد میں وہ بیری ایمیچیور باکسنگ کلب کے رکن بن گئے۔

سترہ سال کی کم عمر میں المپک کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ایتھنز روانگی سے قبل بولٹن میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی جس میں اس شہر کے سابق اولپمین بھی شریک تھے۔

مقامی کونسلر اختر زمان کے مطابق عامر خان بولٹن کے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اتنی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی کمیونٹی کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

وکیل ساجد ملک نے کہا کہ ایشیائی لوگوں کے بارے میں عام طور پر اخبارات میں منفی خبریں ہی شائع ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ثابت ہوا ہے کہ ایشیائی نژاد لڑکے بھی تعلیم، کھیل اور پیشہ وارانہ میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

بولٹن میں مساجد کی کونسل کے رکن صابر خان نے کہا کہ پاکستانی نژاد نوجوان ہمیشہ سے صحیح طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرسکے لیکن عامر خان کی کامیابی سے ان کی بہت حوصلہ افزائی ہوگی۔

کونسلر اختر زمان نے کہا عامر خان کے والد اور دوستوں کا ایتھنز میں برطانوی جھنڈا لہرانا ان لوگوں کے لیے جواب ہے جو کہتے ہیں کہ وہ لوگ برطانوی معاشرے کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد