BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز

باکسنگ
چوتھی کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے باکسروں کا اسکواڈ بھی حصہ لے رہا ہے
چوتھی کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ پیر سےاسکاٹ لینڈ کےشہر گلاسگومیں شروع ہورہی ہے جس میں پاکستان کا پانچ باکسروں پرمشتمل اسکواڈ بھی حصہ لے رہا ہے۔

اس اسکواڈ میں اصغر علی شاہ، مہراللہ، حیات اللہ، علی محمد اور نعمان کریم شامل ہیں۔

نعمان کریم کی ایک سال بعد انٹرنیشنل رنگ میں واپسی ہورہی ہے۔

گـزشتہ سال سیف گیمز کی ڈوپنگ میں وہ ممنوعہ ادویہ استعمال کرنے کے مرتکب پائے گئے تھے جس پر انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نعمان کریم کہتے ہیں کہ گردے کی تکلیف دور کرنے کی دوا استعمال کرنے کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔

انہیں قطعًا اندازہ نہیں تھا کہ میڈیکل اسٹور سے لی گئی دوا ان کے کریئر کو متاثر کردے گی۔

نعمان کریم جو ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے علاوہ متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر باکسر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔ ایتھنز اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا انہیں افسوس ہے وہ اس سال نومبر میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ پر نگاہ جمائے بیٹھے ہیں اور چاہتے ہیں کہ رنگ میں ایک سالہ غیرحاضری کی تلافی اچھی کارکردگی سے کریں۔

نعمان کریم کا کہنا ہے کہ یہ چیمپئن شپ ان کے لیے تربیتی دورہ ہے وہ فٹ ہیں انہیں میچ پریکٹس کی ضرورت ہے۔

تین سال قبل کوالالمپور میں ہونے والی تیسری کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں نعمان کریم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ مہراللہ اور اصغرعلی شاہ نے گولڈ میڈل جیتے تھے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد