BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 June, 2004, 16:37 GMT 21:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی باکسر اولمپکس سے باہر

 پاکستانی باکسر
پاکستانی باکسر
سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والےنعمان کریم کو ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد ایتھنز اولمپکس میں حصہ لینے والے اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔

نعمان کریم ایک سال تک کسی بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ۔

نعمان کریم نے جن کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے، اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سیف گیمز کے دوران وزن کم کرنے کے لئے ایک مقامی ڈاکٹر کے مشورے سے دوا استعمال کی تھی جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد وضوابط کے تحت ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ہے ۔

سیف گیمز میں نعمان کریم کا ڈوپ نمونہ لیاگیا تھا جسے ممبئی کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا اس بارے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی باکسر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا ہے ۔

نعمان کریم کے علاوہ ان کے بڑے بھائی فیصل کریم اور ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ مہراللہ کو افیون اورچرس استعمال کرنے پر سخت الفاظ میں وارننگ مل چکی ہے ۔

نعمان کریم نے گزشتہ سال بنکاک میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھااور اس سال فلپائن میں اولمپک کوالیفائنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد