دونوں پاکستانی باکسروں کوشکست | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایتھنز اولمپکس میں پاکستانی باکسر مہراللہ کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل سہیل بلوچ، فیصل کریم اور اصغرعلی شاہ شکست سے دوچار ہوچکے ہیں اور صرف احمد علی مقابلے میں باقی رہ گئے ہیں۔ مہراللہ کی بدقسمتی یہ رہی کہ پہلی باؤٹ جیتنے کے بعد پری کوارٹرفائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے انتہائی تجربہ کار باکسر گلیرمو راڈرکس آرٹیز سے تھا جنہوں نے مہراللہ کو آؤٹ کلاس کردیا۔ جب ریفری نے تیسرے راؤنڈ میں باؤٹ روکی تو کیوبن باکسر کو چار کے مقابلے میں چوبیس پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی تھی اور مہراللہ جو ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ہیں بے بسی کی تصویر بن چکے تھے۔ اصغرعلی شاہ کی بدقسمتی بھی یہی رہی کہ ابتدا ہی میں انہیں کیوبن باکسر کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بھی تمام ترکوشش کے باوجود اس کا سحر توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اولمپکس میں شریک پانچویں اور مقابلے میں رہ جانے والے آخری باکسر احمد علی ہفتے کو رنگ میں اترینگے۔ اس سے پہلے عالمی چیمپیئن ماریو کندلان نے اولمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والی پاکستانی باکسنگ ٹیم کے کپتان اصغر علی شاہ کو نو کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔ اصغر علی شاہ کو ہرانے کے بعد ماریو کندلان ساٹھ کلوگرام لائٹ ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اب اس کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سترہ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لائٹ ویٹ ڈویژن میں یورپین چیمپیئن ڈیمیٹار سٹیلیانوف کو ہرا کر مقابلے کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ میچ سینتیس اکیس سے جیتا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||