پاکستان مصر، بھارت جنوبی افریقہ پر فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس کے چار شاندار گولوں کی بدولت پاکستان کی ہاکی ٹیم نے مصر کو اولمپک کے ایک میچ میں سات صفر سے ہرا دیا۔ ان چار گولوں کے ساتھ سہیل عباس کے کل گولوں کی تعداد دو سو چھ میچوں میں دو سو چون ہو گئی ہے۔ سہیل عباس نے میچ کے دونوں ہاف میں دو دو گول کیے جن میں دوسرے ہاف میں پنلٹی سٹروک پر کیا جانے والے گول بھی شامل ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلا گول کاشف جواد نے کیا۔ کپتان محمد ندیم نے جلد ہی ایک اور گول کر کے میچ کا سکور دو صفر کر دیا۔ گروپ بی کے ایک میچ میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چار دو ہرایا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میچ کے پہلے بارہ منٹ میں دو گول کر کے برتری حاصل کر لی لیکن دھنراج پلے اور بلجیت ڈھلوں نے میچ براپر کر دیا۔ ایک مرحلے پر میچ ڈرا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن بعد کپتان دلیپ ٹرکے نے میچ کے انہترویں منٹ میں گول کر کے بھارت کو برتری دلا دی۔ بھارت کی طرف سے چوتھا گول گگن اجیت سنگھ نے کیا۔ بھارت اپنا اگلا میچ جمعرات کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||