سہیل، اعصام: پرائڈآف پرفارمنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر جن شخصیات کو اعلی سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے ان میں قومی ہاکی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سہیل عباس اور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق شامل ہیں ان دونوں کو پرائڈ آف پرفارمنس ( صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ) دیاگیا ہے۔ سہیل عباس بین الاقوامی ہاکی میں 250گول کرچکے ہیں۔ وہ ہالینڈ کے پال لٹجنس کے267 گول کے عالمی ریکارڈ کے قریب آچکے ہیں اور پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی ایتھنز اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا انحصار بھی سہیل عباس پر ہے۔ اعصام الحق ایک عرصے سے انٹرنیشنل ٹینس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز میچز کھیلتے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ روابط نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اکثر مواقع پر اپنی بین الاقوامی مصروفیات کا جواز پیش کرکے پاکستان کی طرف سے کھیلنے سے قاصر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||