BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 August, 2004, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی تیراک نے تاریخ رقم کی

رباب رضا
رباب رضا نےپچاس میٹر فری سٹائل مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی
اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی تیراک رباب رضا نے جمعہ کے روز پچاس میٹر فری سٹائل مقابلے میں حصہ لیا اور تیسری ہیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر سوئمنگ پول پر تیراکوں سے زیادہ ذرائع ابلاغ کا مجمع تھا کیونکہ پہلی پاکستانی خاتون تیراک کے اولمپکس میں حصہ لینے کی خبر نے عالمی ذرائع ابلاغ کی دلچسپی میں اضافہ کر دیا تھا۔

رباب جب پول میں آئیں اور کے نام کا اعلان ہوا تو پول سائیڈ میں بیٹھے ہزاروں کی تعداد میں موجود تماشائیوں نے ان کا استقبال کیا۔

اگرچہ رباب نے تیسرے ہیٹ مقابلے میں مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی لیکن وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نظر آئیں۔

مقابلے کے فوراً بعد بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔

’میری کارکردگی اچھی رہی۔ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جتنا ہو سکا میں نے کوشش تو کی۔ میرے لیے تو یہ ہی بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ میں پہلی پاکستانی خاتون تیراک ہوں جس نے اولمپک مقابلوں میں حصہ لیا۔‘

دوسری طرف ہندوستانی خاتون تیراک شکھا ٹنڈن اپنے ہیٹ مقابلے میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ وہ اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں تھیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اولمپکس میں حصہ لینے کا تجربہ انہیں بہت اچھا لگا۔

کسی ایشیائی ملک کی طرف سے اولمپک مقابلے میں حصہ لینے والی تیسری خاتون تیراک تھیں بنگلہ دیش کی ڈولی اختر۔ اپنے دیگر دو ایشیائی تیراکوں کے مقابلے میں ڈولی کو بین الاقوامی سطح پر تیراکی کا کہیں زیادہ تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے بارسیلونا اور سڈنی دونوں ہی اولمپکس میں حصہ لیا تھا لیکن سڈنی میں وقت سے پہلے پول میں کودنے کی وجہ سے انہیں ڈسکوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

ڈولی پچاس میٹر کے فری سٹائل کے مقابلے میں پہلے ہیٹ میں تھیں، لیکن ان کی کارکردگی رباب سے خراب ہونے کے باوجود وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، کیونکہ ان کے ہیٹ میں آٹھ نہیں بلکہ صرف تین تیراک تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد