اردو سیکھی، باکسنگ سکھائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیشنل سٹیڈیم اور نیشنل کوچنگ سینٹر کے درمیان صرف ایک سڑک حائل ہے لیکن یہ سڑک درحقیقت امیری اور غریبی کے درمیان کھینچی ایک لکیر ہے۔ ایک جانب تو مضبوط بنیادوں پر قائم کرکٹ کی چمکتی دنیا ہے تو دوسری طرف اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیئے سہاروں کی متلاشی باکسنگ کی نگری۔ اسی خستہ حال نیشنل کوچنگ سینٹر کے ایک کمرے میں کیوبن کوچ جولین گونزالیز اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ مقیم ہیں۔ جولین پاکستانی باکسنگ کے لیئے نئے نہیں ہیں۔ سترہ سال قبل پاکستانی باکسنگ پہلی مرتبہ جس کیوبن کوچ کے تجربے سے آشنا ہوئی تھی وہ جولین گونزالیز تھے۔ جولین کی شبانہ روز محنت نے حسین شاہ کو1988ء کے سول اولمپکس میں تمغہ دلانے میں مدد دی تھی اور پھر ان کی کوچنگ میں پاکستان نے1989ء کے سیف گیمز میں دس طلائی تمغے حاصل کرکے روایتی حریف بھارت پر برتری ثابت کردی تھی۔ آئبا کے صدر پروفیسر انور چوہدری ایک بار پھر جولین کو ایک سال کے لیئے پاکستان لے آئے ہیں تاکہ دوسال بعد بیجنگ میں حالات پچھلے ایتھنز اولمپکس جیسے نہ ہوں۔ جولین دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں۔ ان کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر بھی ان سے خوش ہیں۔ جولین کو ٹوٹی پھوٹی اردو آتی ہے اور وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ باکسر سے وہ اردو کے الفاظ سیکھتے ہیں اور انہیں وہ باکسنگ کے گر سکھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں یہاں اچھا لگ رہا ہے۔ پاکستانی محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ انہیں گھر جیسا ماحول مل رہا ہے اور وہ لطف اندوز ہورہے ہیں‘۔ کیاآپ پاکستانی کھانے کھارہے ہیں؟ اس سوال پر جولین نے کہا کہ وہ اپنا کھانا خود تیارکرتے ہیں۔ جولین کہتے ہیں کہ وہ اٹھارہ سال پہلے کی پاکستانی باکسنگ اور اب میں بہت فرق محسوس کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں سیالکوٹ میں جو کھیلوں کا سامان بنانے میں شہرت رکھتا ہے باکسنگ گلوز نہیں بنتے تھے۔ جولین کو پاکستانی باکسرز سے اچھے نتائج کی توقع ہے ان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ان میں تمغے حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ | اسی بارے میں کراچی، بین الاقوامی باکسنگ مقابلے 04 May, 2004 | کھیل اولمپک باکسنگ ٹورنامنٹ شروع 06 May, 2004 | کھیل ایشین جونیئر باکسنگ مقابلے02 June, 2005 | کھیل بھارت کے بغیر باکسنگ مقابلے20 June, 2005 | کھیل پاکستان کے چار باکسرز فائنل میں23 June, 2005 | کھیل پاکستانی باکسنگ سکواڈ کا اعلان25 August, 2005 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||