باکسنگ: پاکستان نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کے خلاف کراچی میں ہونے والی پہلی باکسنگ سیریز دو ایک سے جیت لی۔ کراچی کے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان کی اس جیت میں تجربہ کار باکسرز اصغرعلی شاہ اور مہراللہ نے اہم کردار ادا کیا۔ پہلی باؤٹ میں پاکستان کے ناتجربہ کارباکسر نادر خان کے خلاف بھارت کے پروندر سنگھ کی کامیابی کے بعد دباؤ پاکستان کے اصغرعلی شاہ پر تھا لیکن انہوں نے دوسرے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف جے بھگوان کو آوٹ کلاس کردیا۔ ابتدا میں جے بھگوان نے جارحانہ انداز اختیار کیا لیکن پھر ایشین چیمپئن اصغرعلی شاہ نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گیارہ کے مقابلے میں بتیس پوائنٹس کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کرلی۔ فیصلہ کن مقابلے میں ایشین گولڈ میڈلسٹ مہراللہ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے دیواکر پرساد کو پندرہ کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے شکست دیدی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین پروفیسرانورچوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں پاکستانی باکسرز صرف نیشنل کوچنگ سینٹر میں تربیت حاصل کرکے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے اسی لئے انہیں زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ بھارت کے خلاف سیریز کے بعد مہراللہ اور اصغرعلی شاہ سمیت آٹھ پاکستانی باکسرز ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں یکم جون کو ماسکو روانہ ہونگے جہاں وہ تجربہ کار روسی باکسرز کے ساتھ ٹریننگ کرینگے ۔پاکستان کے گیارہ باکسرز پہلے ہی قازقستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز اس سال اگست میں کولمبو میں ہوں گے۔ | اسی بارے میں خواتین باکسنگ نامنظور: آئی او سی20 May, 2006 | کھیل کرکٹ کے بعد اب باکسنگ سیریز17 May, 2006 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل اردو سیکھی، باکسنگ سکھائی10 March, 2006 | کھیل خواتین باکسر، اولمپکس میں نامنظور09 May, 2006 | کھیل پاکستانی باکسنگ سکواڈ کا اعلان25 August, 2005 | کھیل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز14 August, 2005 | کھیل پاکسان نے دو طلائی تمغے جیت لیے26 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||