کرکٹ کے بعد اب باکسنگ سیریز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ، ہاکی اور متعدد دوسرے کھیلوں کے بعد پاکستان اور بھارت اب پہلی مرتبہ باکسنگ میں بھی مدمقابل ہو رہے ہیں۔ کراچی میں جمعہ سے شروع ہونے والی پہلی پاک بھارت باکسنگ سیریز میں شرکت کے لیئے تین بھارتی باکسرز پروندر سنگھ ، دیواکر پرساد اور جے بھگوان کراچی پہنچے ہیں۔ اکیس سالہ پروندر سنگھ کا تعلق ہریانہ سے ہے جہاں ہاکی بہت مقبول ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ چونکہ ان کے نانا کیپٹن ہوا سنگھ دو بار کے ایشین گولڈ میڈلسٹ تھے لہذا انہیں دیکھ کر انہیں باکسنگ کا شوق ہوا۔ پروندر سنگھ کہتے ہیں کہ باکسنگ میں وہی آسکتا ہے جس کا دل بڑا ہو۔وہ اچھی کارکردگی کی توقع کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔ انہیں یہاں آکر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ہی دیس میں ہیں۔ بھارتی کوچ جے دیو بھشٹ نے واضح کردیا ہے کہ وہ خیرسگالی کے جذبات کے ساتھ پاکستان آئے ہیں لیکن یہ دوستی رنگ سے باہر کی ہے۔ جے دیو بھشٹ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر روفیسرانور چوہدری کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ بھارت میں باکسنگ کو کروڑوں کی گرانٹ ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ توجہ کے معاملے میں بھارتی باکسنگ کا حال بھی پاکستان جیسا ہی ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی باکسرز اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے تین باؤٹس پر مشتمل پاک بھارت سیریز کے لیئے ایشین گولڈ میڈلسٹ مہراللہ اصغرعلی شاہ اور نادرخان کو رنگ میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو مڈل ویٹ مقابلے میں پروندر سنگھ نادر خان کے مقابل ہوں گے۔ ہفتے کو لائٹ ویٹ کی دوسری باؤٹ اصغرعلی شاہ اور دیواکر پرساد کے درمیان ہوگی۔ اتوار کو تین مقابلوں پر مشتمل اس سیریز کا اختتام فیدر ویٹ مقابلے کے ساتھ ہوگا جس میں ایشین گولڈ میڈلسٹ مہراللہ اور جے بھگوان مدمقابل ہوں گے۔ | اسی بارے میں ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل اردو سیکھی، باکسنگ سکھائی10 March, 2006 | کھیل پاکستانی باکسرز قازقستان میں09 May, 2006 | کھیل پاکستانی باکسنگ سکواڈ کا اعلان25 August, 2005 | کھیل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز14 August, 2005 | کھیل پاکسان نے دو طلائی تمغے جیت لیے26 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||