ساؤتھ ایشین گیمز، تیاریاں شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیئے پاکستان کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور بیشتر کھیلوں کے تربیتی کیمپس کا اسلام آباد میں آغاز ہوچکا ہے۔ یہ گیمزاٹھارہ سے ستائیس اگست تک کولمبو میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز جو ماضی میں سیف گیمز کے نام سے منعقد ہوتے تھے اس خطے میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سمجھے جاتے ہیں۔ دسویں ساؤتھ ایشین گیمز گزشتہ سال سری لنکا میں ہونا تھے لیکن سونامی کی تباہ کاریوں سے سنبھلنے کے بعد سری لنکا اب ان کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں بیس کھیل رکھے گئے ہیں جن میں سے پانچ نئے کھیلوں کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ان میں ہاکی، ووشو، سائیکلنگ، جوڈو اورشمشیر زنی شامل ہیں۔ پاکستان شمشیر زنی کے سوا تمام کھیلوں میں حصہ لے گا۔ جوڈو دو مرتبہ اورہاکی ایک مرتبہ سیف گیمز کا حصہ رہنے کے بعد واپس آئے ہیں۔
ہاکی مقابلوں میں پاکستان کی اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیم حصہ لے گی جن کا تربیتی کیمپ ان دنوں پشاور میں جاری ہے۔ منتخب کردہ ٹیم پولینڈ جائے گی اور پھر ضروری ہوا تو معمولی ردوبدل کے بعد یہی ٹیم کولمبو میں ہونے والے گیمز میں حصہ لے گی۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ان کے ساتھ جانے والے آفیشلز کی تعداد کے بارے میں فیصلہ جولائی میں کیا جائے گا۔ دوسال قبل اسلام آباد میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کو ہمیشہ کی طرح بھارت کے زبردست چیلنج کا سامنا رہا تھا جس نے ایک سو تین طلائی تمغے حاصل کرکے اپنی برتری ثابت کردی تھی اور بھرپور تیاریوں اور کھلاڑیوں کی بھاری بھرکم تعداد کے باوجود پاکستان کے حصے میں صرف اڑتیس طلائی تمغے آئے تھے جن میں سے نوصرف ایک کھیل باکسنگ میں تھے۔ ماضی کی طرح کولمبو میں بھی زیادہ تمغوں کے حصول کے لیئے باکسنگ سے توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ | اسی بارے میں اردو سیکھی، باکسنگ سکھائی10 March, 2006 | کھیل پاکستان ٹیبل ٹینس، عروج سے زوال22 April, 2006 | کھیل سیف فٹبال چمپئین شپ کراچی میں 30 September, 2005 | کھیل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز14 August, 2005 | کھیل پاکستان: ایشیائی باکسنگ مقابلے03 January, 2005 | کھیل قومی کھیل میں فوج سب سے آگے06 October, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||