ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے کی کوشش کو اس وقت دھچکا پہنچا جب دو تجربہ کار باکسر شوکت علی اور مظفراقبال ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔ دونوں باکسر حالیہ گرین ہل انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حریف باکسرز کے ہاتھوں ناک تڑوانے کے بعد کچھ عرصہ رنگ سے باہر رہیں گے۔ ان دونوں باکسرز نے دوسال قبل اسلام آباد میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کولمبو کے لیے جس دس رکنی باکسنگ اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے وہ نثار خان، نعمان کریم، عابدعلی، مہراللہ، اصغرعلی شاہ، فیصل کریم، درمحمد، اللہ بخش، تنویرشوکت اور میرواعظ پر مشتمل ہے۔ ان میں سے مہراللہ، نعمان کریم اور فیصل کریم دوسال قبل اسلام آباد میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستانی باکسر اصغرعلی شاہ کے خیال میں گرین ہل انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے پاکستانی باکسرز کوساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری میں مدد ملی ہے اور وہ کولمبو میں اسلام آباد جیسے نتائج دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی باکسرز کا ریکارڈ ہمیشہ متاثر کن رہا ہے۔2004 میں اسلام آباد میں منعقدہ کھیلوں میں پاکستان نے42 طلائی تمغے حاصل کیے تھے جن میں باکسنگ کے 10 گولڈ میڈلز قابل ذکر تھے۔ | اسی بارے میں پاکسان نے دو طلائی تمغے جیت لیے26 June, 2005 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل اردو سیکھی، باکسنگ سکھائی10 March, 2006 | کھیل باکسنگ میں گولڈ کی امید ختم25 March, 2006 | کھیل باکسنگ: پاکستان نے سیریز جیت لی21 May, 2006 | کھیل انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز08 July, 2006 | کھیل باکسنگ، پاکستان کے دو طلائی تمغے15 July, 2006 | کھیل پاکستانی باکسنگ سکواڈ کا اعلان25 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||