باکسنگ میں گولڈ کی امید ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملبورن میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا ایک اورگولڈ میڈل جیتنے کی امید ختم ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کے بیس سالہ سٹیفن سمتھ نے فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے مہراللہ لاسی کو دس بیس کے واضح فرق سے ہرا دیا۔ دوسری طرف پاکستان کے ارشاد علی نے شوٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ارشاد علی کا اپنے حریف گولٹ کے ساتھ ابتدائی مقابلہ 568 پوائنٹ کے ساتھ برابری پر ختم ہوا لیکن شوٹ آف کے مقابلے میں ارشاد علی ہار گئے اور اس طرح وہ سونے کی بجائے چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔ پاکستان نے اب تک کامن ویلتھ گیمز میں چار تمغے جیتے ہیں جن میں ایک سونے کا دو چاندی کے اور ایک کانسی کا شامل ہے۔ تغمے حاصل کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان سولویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کا واحد گولڈ میڈل ویٹ لفٹر شجاع الدین ملک نے جیتا ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کے روز آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ | اسی بارے میں میلبورن: پاکستان نے انڈیا کو ہرا دیا 18 March, 2006 | کھیل کامن ویلتھ گیمز، بھارتی پر الزام14 March, 2006 | کھیل کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز15 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||