BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 May, 2004, 17:00 GMT 22:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی باکسرز اوراولمپک کھیل

کراچی
پاکستانی مکے باز اور اولمپک کھیل
پاکستان کے سہیل بلوچ اور فیصل کریم اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اسی دوران شام کے باکسر اور کوچ نے شکست پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مافیا کا نتیجہ قراردیا ہے ۔

اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ان دنوں کراچی کے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

اس میں 27 ممالک کے 133 باکسرز حصہ لے رہے ہیں اس ٹورنامنٹ میں ہونے والے 9 کیٹگریز کے فائنلسٹس 18 باکسرز ایتھنز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرین گے جس کے بعد اولمپکس کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کامرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

پاکستانی باکسر سہیل بلوچ کامقابلہ 57 کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں شام کے باکسر یاسر شگان سے تھا جو ایشین سلورمیڈلسٹ باکسر ہیں ۔

سہیل بلوچ نے کیوبن کوچ رینالڈو الوریز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے خطرناک حریف کے خلاف ابتدائی سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور تیزی سے پوائنٹس بنائے ۔ تیسرے راؤنڈ میں یہ مقابلہ اسوقت روک دیاگیا جب سہیل بلوچ کو اپنے حریف پر 5 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوچکی تھی۔
مقابلے کے بعد اس وقت شائقین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب شام کے باکسر نے رنگ چھوڑتے ہوئے ریفری کی طرف نوٹ پھینکا جو احتجاج کا منفی انداز تھا۔

اس احتجاج کے بارے میں جب آرگنائزنگ سیکریٹری شکیل درانی سے بات کی گئی تو انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شامی باکسر کے خلاف کسی انضباطی کارروائی کو خارج ازامکان قرار دے دیا۔

دوسری جانب شامی کوچ نے بھی چند صحافیوں کے سامنے اپنے باکسر کی شکست کو باکسنگ میں موجود مافیا کی کارستانی قرار دیا۔ یہ سب کچھ اس لئے افسوسناک معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی باکسر پہلے ہی راؤنڈ سے اپنے حریف پر حاوی نظر آرہے تھے اور ان کی جیت کا فرق بھی بہت واضح رہا۔

پاکستان کے فیصل کریم اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ انہیں چینی باکسر بائی بنگ بنگ کے زبردست مکوں کا سامنا رہا عام خیال یہی تھا کہ نتیجہ چینی باکسرز کے حق میں رہے گا لیکن ججوں کی اسکورنگ فیصل کریم کے حق میں 32 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس رہی۔

اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں اگرچہ اسکورنگ کمپیوٹرائزڈ ہے لیکن کئی نتائج حیران کن رہے ہیں ۔ بھارتی باکسر محمد علی باکسر بھی اسی طرح کے ایک حیران کن نتیجےکی نذر ہوگئے تھے ۔

پاکستان کے نثار خان 69 کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں قازقستان کے اتایوف بختیار کے تابڑتوڑ مکوں کو برداشت نہ کرسکے اور ریفری نے مقابلہ روک دیا۔
پاکستان کے احمد علی نے 75 کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں ایرانی باکسر مہدی گوربانی کے خلاف 11 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے تین باکسرز اصغرعلی شاہ ، نعمان کریم اور مہراللہ پہلے ہی ایتھنز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد