BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 May, 2005, 15:54 GMT 20:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب کے بغیر مشکلات ہونگی‘
شعیب، وسیم
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ شعیب اختر وسیم اکرم کے تبصروں سے خفا رہتے ہیں
پاکستان کے ممتاز بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شعیب اختر کے بغیر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شعیب کو منتخب نہ کرنے کا سبب سرکاری طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی ران کے پٹھے کی تکلیف تو ختم ہو چکی ہے لیکن ابھی وہ پوری طرح میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

لیکن بعد میں یہ اشارہ بھی دیا گیا کہ اس سلسلے میں انضباطی مسئلہ بھی شامل ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر شعیب کے خلاف کوئی انضباطی معاملہ ہے تو بورڈ اور کپتان اسے حل کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اس سیریز میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔

وسیم کہتے ہیں کہ شعیب کے بغیر پاکستانی بولنگ کو دشواریاں ہوں گی کیونکہ محمد سمیع کی ایڑی کی تکلیف ابھی پوری طرح دور نہیں ہوئی۔

اس سلسلے میں عمران خان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کے بغیر ٹیم کو وکٹوں کے حصول میں مشکل ہوگی کیونکہ اسپنرز موثر ثابت نہیں ہوسکتے۔

اس سے پہلے وسیم اکرم نے شعیب اختر کے ان فٹ ہونے کے سبب بھارت نہ جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے اپنی فٹنس کو دیکھتے ہوئے درست فیصلہ کیا ہے۔

وسیم اکرم نے ارشد خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھا کہ دانش کنریا اور ارشد خان پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ اگر شعیب طبی طور پر فٹ نہیں ہیں تو انہیں دومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیلنی چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد