2011 ورلڈ کپ، فائنل ممبئي میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نےاس بات کی تصدیق کردی ہے کہ 2011 میں ہونے والےکرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ ممبئی میں کھیلا جاۓگا۔ اس سے قبل بورڈ نےفائنل میچ دلی میں کرانے کی کے اشارے کئے تھے۔ لیکن بی سی سی آئی نے فائنل میچ کے لیے ممبئی کے وان کھڑے اسٹیڈیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میچز پاکستان میں لاہور کے قدافی اسٹیڈیم اور سری لنکامیں کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ ورلڈ کپ کے ایک اور میزبان ملک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا۔ میچ کھیلنے کےمقامات کا فیصلہ دلی میں میزبان ممالک کی مشترکہ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے چئرمین شردپوار نے کہا ’یہ ایک مشترکہ فیصلہ تھا اس سے قبل بھی ہم لوگ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں اور اس بار بنگلہ دیش کی میزبانی میں شرکت سے ہم سبھی خوش ہیں۔‘ مسٹر پوار کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکڑ نسیم اشرف، سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو دلیپ مینڈس اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ محبوب رحمان شامل تھے۔
مسٹر اشرف نے کہا ’سبھی میزبان ممالک ایک خاندان کی طرح ہیں اور تمام فیصلے سازگار ماحول میں لیےگئے ہیں۔‘ انہوں نےامید ظاہر کی کہ 2011 کا ورلڈ کپ سب سے بہترین ورلڈ کپ ثابت ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کل میچوں میں 22 میچ ہندوستان، 15میچ پاکستان ، 9 میچ سری لنکا اور چھ میچ بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل 1996 میں ورلڈ کپ ایشیاء میں کھیلا گيا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا نےآسٹریلیا پر پاکستان میں فتح حاصل کی تھی۔ | اسی بارے میں بیٹنگ پرمحنت کی ضرورت | کھیل سری لنکا ہار گیا | کھیل بارش کے بعد میچ برابر | کھیل ’ڈے نائٹ سے بہت فرق پڑتا ہے‘ | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||