شعیب، عمر ورلڈ کپ سکواڈ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نےفاسٹ بولر شعیب اختر، محمد آصف اور عمر گل کو مشروط طور پر ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن ملک نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فاسٹ بالر مکمل فٹ ہونے کی صورت میں ٹیم کےساتھ جائیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق حتمی سکواڈ کے اعلان کے بعد اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہو جائے تو اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اگر ٹیم کی عالمی کپ کے لیے روانگی تک یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہ ہو سکے تو انہیں تبدیل کرنے کی سہولت آئی سی سی کے قانون میں موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو دو بار درخواست دی کہ انہیں عالمی کپ کے سکواڈ کے اعلان کے لیے اضافی دن وقت دیا جائے لیکن آئی سی سی نے دونوں بار پی سی بی کی درخواست کو رد کر دیا تھا۔ شعیب اختر اس وقت لندن میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئے ہوئے ہیں جبکہ محمد آصف جنوبی افریقہ میں ٹیم کو پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد آصف مکمل فٹ نہیں ہیں اور درد سے نجات دلانے والے انجکشنز کے سہارے بالنگ کر رہے ہیں۔
عمر گل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹ نس پر کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ڈاکٹر سہیل کے مطابق ان کی فٹنس کی صحیح تصویر چھبیس تاریخ کو ان کے ایم آر آئی سکین کے بعد ہی واضح ہو گی۔ ٹیم میں شامل شعیب ملک کی فٹ نس بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے۔شاہد آفریدی آئی سی سی کی جانب سے چار ایک روزہ میچز پر پابندی کی سزا کے سبب عالمی کپ کے پہلے دو میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دانش کنیریا جنہیں ایک روزہ کرکٹ کے لیے ناموزوں کھلاڑی سمجھتے ہوئے جنوبی افریقہ سے واپس بلوا لیا گیا تھا کو عالمی کپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دانش کنیریا نے اپنے سات سالہ کیرئیر میں صرف سولہ ون ڈے کھیلے ہیں اور انہوں نےاپنا آخری ون ڈی سکاٹ لینڈ کے خلاف ستائیس جون 2006 کو کھیلا تھا۔ عالمی کپ کے سکواڈ کے اعلان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری کو لاہور آنا تھا لیکن وہ لاہور نہیں آ سکے اور ان کی بجائے کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن ملک نے ٹیم کا اعلان کیا۔ تاہم ڈاکٹر احسن ملک نے ٹیم کی بابت صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں وسیم باری سے رابطہ کیا جائے ۔ ٹیم ان کھلاریوں پر مشتل ہے: انضمام الحق (کپتان)۔ عمران نذیر۔محمد حفیظ۔ یونس خان ۔محمد یوسف۔شعیب ملک۔کامران اکمل۔عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔افتخار راؤ۔ رانا نویداور دانش کنیریا۔ | اسی بارے میں ورلڈ کپ، ٹیم کا اعلان منگل کو12 February, 2007 | کھیل آفریدی پر چار ون ڈے کی پابندی10 February, 2007 | کھیل ان فٹ کھلاڑی دورے پر کیسےگئے؟06 February, 2007 | کھیل ٹیم اعلان: پی سی بی کی اپیل رد10 February, 2007 | کھیل کرکٹ: شکست کے بعد چناؤ پر تنقید05 February, 2007 | کھیل شبیر احمد’اچانک‘ فٹ ہو گئے29 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||