BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 February, 2007, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورلڈ کپ، ٹیم کا اعلان منگل کو

ٹیم کا انتخاب چیف سلیکٹر وسیم باری، کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کے درمیان طویل مشاورت کے بعد کیا گیا
توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ منگل کو ورلڈ کپ کے لئے پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردے گا۔

تاہم اس ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ڈوپنگ، فٹنس اور فارم جیسے گمبھیر مسائل کا سامنا ہے۔

گھٹنے کی تکلیف کے ساتھ ساتھ ایک اور ڈوپنگ پابندی کے ممکنہ خطرے سے دوچار فاسٹ بولر شعیب اختر کی ون ڈے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں شرکت فٹنس اور ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہونے سے مشروط رکھی گئی ہے۔

اسی طرح عمرگل بھی حتمی ٹیم میں صرف اسی صورت میں جگہ بناسکیں گے اگر وہ مکمل فٹ ہوئے۔عمر گل ٹخنے کی تکلیف کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی وطن واپس آگئے تھے۔

فاسٹ بولر محمد آصف اگرچہ حتمی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں لیکن اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائے جانے والے ڈوپ ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں ٹیم سے باہر ہونا ہوگا۔

جنوبی افریقہ میں چیف سلیکٹر وسیم باری کی کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد جس پندرہ رکنی ٹیم پر اتفاق ہوا ہے اس میں اطلاعات کے مطابق لیگ سپنر دانش کنیریا اور آل راؤنڈر اظہرمحمود بھی شامل ہیں۔

دانش کنیریا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈراپ کرنے پر متعدد سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے تنقید کی تھی۔

وسیم باری بھی قومی ٹیم کے ساتھ ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہیں

آل راؤنڈر اظہرمحمود واحد کھلاڑی ہیں جو ورلڈ کپ کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں غیرمعمولی کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

چار ون ڈے میچوں کی پابندی کا سامنا کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہونے کے باوجود شاہد آفریدی پر سلیکٹرز نے اعتماد کرتے ہوئے انہیں سکواڈ میں شامل رکھا ہے۔

تاہم رانا نویدالحسن پر سلیکٹرز کا اعتماد نظرنہیں آتا اور اس بات کے امکانات ہیں کہ راؤ افتخار کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد سمیع بھی حتمی ٹیم میں شامل نہیں ہیں لیکن شعیب اختر اور عمرگل کے نہ ہونے کی صورت میں وہ ٹیم میں شامل کئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے لئے ممکنہ پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔انضمام الحق( کپتان) محمد حفیظ۔ عمران نذیر۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ عبدالرزاق۔ اظہرمحمود۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔ شعیب اختر۔ محمد آصف۔ راؤ افتخار۔ عمرگل اور دانش کنیریا۔

پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیرہ مارچ کو سبائنا پارک جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد