ان فٹ کھلاڑی دورے پر کیسےگئے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس امر کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے کہ کیا عمرگل اور شعیب ملک ان فٹ ہونے کے باوجود جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیے گئے؟ عمرگل ٹخنے کی تکلیف کے سبب ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی وطن واپس آگئے تھے جبکہ شعیب ملک بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کے بعد تینوں ٹیسٹ نہیں کھیل سکے لیکن انہیں ٹیم مینجمنٹ نے وطن واپس جانے سے روک لیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی وطن واپسی پر اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ عمرگل اور شعیب ملک ان فٹ ہونے کے باوجود ٹیم کے ساتھ کیسے گئے۔’اس کی انکوائری ضرور ہوگی‘۔ سلیم الطاف نے کہا کہ شعیب اختر اور شبیراحمد بھی چند اوورز کروا کر ان فٹ ہوگئے۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو ٹرینر، فزیو اور ڈاکٹر موجود ہیں وہ کس طرح کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی2004 میں باب وولمر کو جاوید میانداد کی جگہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا جن کے مشورے سے مرے اسٹیونز کو ٹرینر جبکہ ڈیرن لفسن اور گرانٹ کامپٹن کو ٹیم کا فزیو مقرر کیا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز ٹیم سے باہر ہو جانے کے خوف کے پیشِ نظر اپنی فٹنس کے بارے میں حقائق چھپاتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال کامران اکمل ہیں جن کے بارے میں مبصرین یہ کہتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کے دورے سے ان فٹ چلے آرہے ہیں لیکن انہیں اس بات کا خوف ہے کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ان کی واپسی مشکل نہ ہوجائے۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ عبدالرزاق اور شبیراحمد بھی سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیم میں منتخب کیے گئے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل سیٹ اپ پر کیے جانے والے اعتراضات غلط معلوم نہیں ہوتے کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں حقائق سے بورڈ یا سلیکٹرز کو کیوں آ گاہ نہیں کرتے۔ | اسی بارے میں کرکٹ: شکست کے بعد چناؤ پر تنقید05 February, 2007 | کھیل اظہر جنوبی افریقہ جانے کے لیے تیار04 February, 2007 | کھیل شبیر احمد’اچانک‘ فٹ ہو گئے29 January, 2007 | کھیل ’دوسرے وکٹ کیپر کو کھلایا جائے‘29 January, 2007 | کھیل شعیب اختر واپس پہنچ گئے26 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||