شعیب اختر واپس پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ان فٹ فاسٹ بولر شعیب اختر جمعہ کی صبح جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان سے پہلے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا عمرگل بھی دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ٹیم منیجمنٹ نے شعیب اختر کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شعیب اختر پر کوچ باب وولمر کے ساتھ جھگڑا کرنے کے جرم میں جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شعیب اختر نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن دوسری اننگز میں وہ بولنگ کے قابل نہیں رہے تھے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ شعیب اختر کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیاگیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اور انہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میچ فٹنس درکار ہے لیکن قائداعظم ٹرافی کے میچ میں انہیں بولنگ کرتے دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے انہیں دوسرے ٹیسٹ سے قبل جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور وہ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شامل کیے گئے لیکن ٹیسٹ میچ مکمل نہ کھیل سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر شعیب اختر پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرینگے۔ ماضی میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹرینر کے بجائے اپنے ذاتی ٹرینر ڈاکٹر توصیف رزاق کےساتھ ٹریننگ کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر ذاتی حیثیت میں جس سے بھی چاہیں رابطہ کریں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنا میڈیکل سیٹ اپ موجود ہے جو ان کی فٹنس دیکھے گا۔ لیکن کرکٹ بورڈ کے بیان کے بر عکس ڈاکٹر توصیف رزاق دو روز قبل بیان دے چکے ہیں کہ شعیب اختر ان کی نگرانی میں فٹنس بحال کرینگے۔ |
اسی بارے میں شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل ’کوچ کے ساتھ جھگڑے پر جرمانہ‘25 January, 2007 | کھیل شعیب وولمر تنازعہ پر’ کارروائی‘22 January, 2007 | کھیل شعیب اور عمر پاکستان روانہ23 January, 2007 | کھیل شعیب اختر، محمد آصف بری05 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||