عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 | | | پاکستان آفریدی پر پابندی کے خلاف اپیل کرے گا |
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار فروری کو سنچورین میں ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک تماشائی کی طرف بلا لہرایا تھا جس نے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپسی پر مبینہ طور پر ان پر فقرے کسے تھے۔ شاہد آفریدی کے خلاف یہ کارروائی آئی سی سی کے صدر میلکم اسپیڈ کی ایما پر کی گئی جنہوں نے ٹی وی پر یہ منظر دیکھنے کے بعد میچ ریفری کرس براڈ سے اس معاملے کو دیکھنے کے لئے کہا تھا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق چیف ایگزیکٹیو کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات میں ازخود چارج شیٹ جاری کرسکتے ہیں۔ کرس براڈ نے ہفتے کو کیپ ٹاؤن میں سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ شاہد آفریدی آئی سی سی کے لیول 3 کے تحت سیکشن سی2 کے مرتکب ہوئے ہیں جس میں چار سے آٹھ ون ڈے یا دو تا چار ٹیسٹ میچز کی پابندی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ شاہد آفریدی کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ تاہم پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔ |