’آسٹریلیوی ٹیم اب بھی مضبوط ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور بیٹسمین سچن تندولکر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو کمزور سمجھنے والےغلطی پر ہیں۔ سچن تندولکر نے جو بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ چکے ہیں، کہا آسٹریلیا کی آج بھی دنیا کی مضبوط ٹیم ہے اور وہ جانتی ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے باہر نکلا جاتا ہے۔ ون ڈے میچوں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ رکھنے والے سچن تندولکر نے کہا کہ آسٹریلیا کی حالیہ مہینوں میں شکست اس کی سب سے بڑی طاقت بن سکتی ہے۔ آسٹریلیوی ٹیم لگا تار تین ورلڈ کپ جیتنے کی امید کے ساتھ ویسٹ انڈیز آئی ہے لیکن اس کو چند مشکلات کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر بریٹ لی، اوپننگ بیٹسمین میتھو ہیڈن، اور اینڈریو سائمنڈز زخمی ہیں۔ آسٹریلیا کو ٹیم پچھلے پانچ ون ڈے میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سچن تندولکر نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھی بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ سچن تندولکر نے پچھلے ورلڈ کپ میں 673 رنز بنائے تھے اور بھارت کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔ سچن تندولکر کا کہنا ہے کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ | اسی بارے میں ورلڈ کپ: انڈین ٹیم کا اعلان12 February, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل وریندر سہواگ کی ٹیم میں واپسی03 February, 2007 | کھیل ’شاید میری آخری ایک روزہ سیریز‘25 February, 2007 | کھیل انڈین ٹیم کے لیے کمانڈوز جائیں گے02 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||