انڈین ٹیم کے لیے کمانڈوز جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حکومت نے کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لیے کمانڈوز کی ایک ٹیم ویسٹ انڈیز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے جبکہ پورے ہندوستان میں ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں وہیں حکومت ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی سلامتی کے لۓ فکر مند ہے۔ اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران نیشنل سیکورٹی گارڈز کے سولہ کمانڈو کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ گذشتہ برس نومبر میں ہندوستان کی ایک سیکورٹی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ پتہ چلا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں حفاظت کے معقول انتظامات نہیں ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی سلامتی کا خدشہ ہے۔ نیشنل سیکورٹی گارڈز کے کمانڈو آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے۔ مملکتی وزیرخارجہ آنند شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران وہاں کی حکومت سے ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ آنند شرما کا کہنا ہے کہ: ’ہماری سکیورٹی ایجنسیوں کے پاس ورلڈ کپ کے دوران مہیا کی جانے والی سیکورٹی کے بارے میں سب اطلاعات ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کی حفاظت کے لۓ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔‘ پارلیمنٹ کے ممبر اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے نائب صدر کپتان راہل ڈریوڈ کی قیادت میں ہندوستان کی پندرہ رکنی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے۔ اس ماہ کی سترہ تاریخ کو ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلے گی۔ یہ پہلی بار ہوگا جب نیشنل سیکورٹی گارڈز کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ملک سے باہر جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ان کے ساتھ کمانڈوز رہے گیں تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس ضرور متاثر ہوگی کیونکہ ٹیم خوف کے سائے میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکتی ہے۔ | اسی بارے میں ورلڈ کپ شائقین کے لیے تنبیہ06 January, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: انڈین ٹیم کا اعلان12 February, 2007 | کھیل چیمپیئنزٹرافی، حفاظتی انتظامات06 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||