ورلڈ کپ شائقین کے لیے تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غرب الہند (کیریبین) میں ورلڈ کپ کے منتظمین نے کرکٹ کے شائقین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے صرف سرکاری سفری پیکج ہی خریدیں۔ یہ تنبیہ انڈیا سے آنے والی ان اطلاعات کے بعد جاری کی گئی ہے کہ وہاں کئی ایسی نجی کمپنیاں ورلڈ کپ میچ کے دورے اور میچوں کے ٹکٹ بیچنے کی کوشش میں ہیں جو درحقیقت ایسا کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔ ’ورلڈ کپ انتظامیہ کے کمرشل منیجر سٹیفن پرائس کہتے ہیں ’شائقین کو چاہیئے کہ وہ سرکاری ایجنٹس سے ہی میچ ٹکٹ اور دورے کے معاملات طے کریں۔ صرف یہی ایجنٹ ورلڈ کپ پیکج بیچنے کے مجاز ہیں۔ انڈیا میں شائقین کی بڑی تعداد کو یہ سروس فراہم کرنے کے لیے وہاں پانچ سرکاری ایجنٹوں کو تعینات کیا گیا ہے‘۔ ’غیر سرکاری ایجنٹوں سے پیکج خریدنے والے بہت بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں اور اسی پیکج کی زیادہ قیمت بھی ادا کررہے ہیں۔ اگر کسی نے ایسے ایجنٹوں سے دھوکا کھایا تو ورلڈ کپ انتظامیہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکے گی‘۔ ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے 16 ٹیمیں دو مارچ کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گی جس کے تین روز بعد وارم اپ میچوں کا آغاز ہوگا۔ غرب الہند کے ممالک بشمول بارباڈوس، جمیکا، ’سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز‘ اور ’ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ ورلڈ کپ کے منتظمین میں شامل ہیں اور اس ایونٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ | اسی بارے میں ’عالمی کپ شاندار ایونٹ ہوگا‘02 May, 2006 | کھیل دل چاہتا ہے کھیلتا ہی رہوں: انضمام10 November, 2006 | کھیل کرکٹ: ورلڈ کپ فائنل کہاں ہوگا؟13 November, 2006 | کھیل ویسٹ انڈین کرکٹ کو ’زوال‘20 November, 2006 | کھیل 2011 ورلڈ کپ، فائنل ممبئي میں 12 December, 2006 | کھیل ورلڈ کپ میں بھی انضمام کپتان17 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||