’شاید میری آخری ایک روزہ سیریز‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے لیگ سپنر انیل کمبلے نے عالمی کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ہر حال میں آخری عالمی کپ ہوگا۔ چھتیس سالہ کمبلے دو سو ستر میچوں میں تین سو چونتیس وکٹوں کے ساتھ ایک روزہ میچوں میں انڈیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ عالمی سطح پر وکٹوں کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ انیل کمبلے نے انڈیا کے ایک ٹیلی ویژن چینل پر انٹرویو میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ انتہائی دلچسپ عالمی کپ ہوگا اور شاید یہ میری آخری بین الاقوامی ایک روزہ سیریز ہو‘۔ انیل کمبلے نے ٹیسٹ میچوں میں پانچ سو سنتالیس وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن انہیں سن دو ہزار تین کے عالمی کپ میں زیادہ تر نظر انداز کیا گیا تھا۔ لیکن اب انڈیا کے سیلیکٹر ہربھجن سنگھ اور انیل کمبلے دونوں کو ٹیم میں شامل کرتے رہے ہیں اور ماہرین کے خیال میں ان دونوں سپنروں کو اس سال کے عالمی کپ میں کامیابی حاصل ہو گی۔ کمبلے نے کہا کہ سن دو ہزار تین میں عالمی کپ میں انڈیا نے اچھی کارکردگی دکھائی دی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی وہ اس بار اہم کردار ادا کر پائیں گے۔ | اسی بارے میں 2007 میں ریٹائر ہو سکتا ہوں: مرلی13 January, 2006 | کھیل وارن، میگرا اور لینگر ریٹائر ہوگئے05 January, 2007 | کھیل شعیب اختر کا کیا بنے گا؟01 February, 2007 | کھیل کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام25 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||