وارن، میگرا اور لینگر ریٹائر ہوگئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سڈنی میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کو جہاں اس لیے یاد رکھا جائے گا کہ چھیاسی سال بعد کوئی بھی ٹیم ایشز سیریز میں’وائٹ واش ‘ کرنے میں کامیاب ہوئی تو وہیں یہ میچ یوں بھی یادگار رہا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو بڑے بالروں اور ایک اوپننگ بلے باز کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔ اس میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے والے یہ کھلاڑی آسٹریلیا کے سپنر شین وارن، فاسٹ بالر گلین میگرا اور اوپنر جسٹن لینگر ہیں۔ شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں۔ انہوں نے ایک سو پینتالیس ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ سڈنی ٹیسٹ میں فتح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ’ پانچ۔صفر سے فتح واقعی اس ٹیم کی ایک شاندار کارکردگی ہے۔ ان لڑکوں نے اس پورے موسمِ گرما میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے‘۔ اپنے ساتھ ریٹائر ہونے والے بالر میگرا کے بارے میں شین وارن نے کہا کہ’گلین میگرا جیسے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنا ہی بہت پر مسرت بات ہے۔ وہ ناقابلِ یقین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہیں‘۔ گلین میگرا ایک سو چوبیس میچوں میں 563 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالروں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ میگرا نے انیس سو ترانوے میں پرتھ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔
سڈنی ٹیسٹ میں فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بہترین ٹیم میں کبھی نہیں کھیلے۔’ نہ تو بالروں نے انہیں کوئی موقع دیا اور نہ بلے بازوں نے۔ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم بطور ایک ٹیم کبھی بھی اتنا اچھا کھیلے ہوں جیسا کہ ہم اس سیریز میں کھیلے‘۔ آسٹریلیا کے ریٹائر ہونے والے تیسرے کھلاڑی جسٹن لینگر نے ایک سو پانچ ٹیسٹ میچوں میں 7696 رن بنائے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1993 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی فتح کے موقع پر کریز پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا ’ اس ٹیم کے ہمراہ پانچ صفر سے فتح ! کیریئر ختم کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہو سکتا۔ ہم اس سے بہتر نہیں کھیل سکتے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ آسٹریلیا کی ’بیگی گرین کیپ‘ بہت سے لوگوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور اسے ایک سو پانچ مرتبہ پہننے کا اعزاز میرے لیے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے‘۔ |
اسی بارے میں شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل ون ڈے میں واپس نہیں آ رہا: وارن02 May, 2006 | کھیل شین وارن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر20 December, 2006 | کھیل شین وارن کا عروج و زوال21 December, 2006 | کھیل شین وارن کی وکٹیں، سات سو 26 December, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||