شین وارن کے بعد میگرا بھی ریٹائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند دن بعد فاسٹ بولر گلین میگرا نے بھی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ گلین میگرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2007 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ چھتیس سالہ میگرا اپنی زندگی کا آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلیں گے۔ گلین میگرا 555 وکٹوں کے ساتھ دنیا ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ شین وارن 699 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سری لنکن مرلی دھرن دوسرے نمبر پر ہیں۔ گلین میگرا نے کہا کہ وہ اس وقت اس مقام پر ہیں جہاں وہ چاہتے تھے لیکن اب بچے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کو اکیلا چھوڑنا کافی مشکل امر ہے۔ میگرا نے اپنے تیرا سالہ کیریئر میں آسٹریلیا کی کامیابی میں کلیدی کردار رہا ہے۔ ایشز سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم گیارہ مہینے تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے گی۔ | اسی بارے میں شین وارن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر20 December, 2006 | کھیل میگرا سے نہیں ڈرتا: ٹنڈولکر30 September, 2004 | کھیل آسٹریلوی تمیز سیکھیں: میگرا17 January, 2006 | کھیل شین وارن کا عروج و زوال21 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی18 December, 2006 | کھیل ’آسٹریلیا کو کوچ کی ضرورت نہیں‘16 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||