آسٹریلوی تمیز سیکھیں: میگرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر گلین میگرا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے اخلاق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ پر امپائر علیم ڈار سے بدزبانی کا الزام لگنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میرے ساتھی تمیز داری کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیں۔ میگرا کا کہنا تھا کہ’ یہ کپتان کا کام ہے کہ وہ امپائر سے بات کرے اور یہ کام صرف اسے ہی کرنے دینا چاہیے‘۔ گلکرسٹ آسٹریلوی ٹیم کے وہ تیسرے کھلاڑی ہیں جن پرگزشتہ پندرہ دن کے اندر اس قسم کا الزام لگا ہے۔ ان سے قبل خود گلین میگرا اور بریٹ لی پر بھی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران بدکلامی اور امپائروں سے بدتمیزی کے الزامات لگ چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں ایڈم گلکرسٹ نے ایک رن آؤٹ اپیل پر تیسرے امپائر کو فیصلے کا اختیار نہ دینے پر احتجاج کیا تھا۔ میگرا کا کہنا تھا کہ امپائروں اور بالروں اور دیگر کھلاڑیوں کا تعلق دو طرفہ تو ہونا چاہیے مگر’ جب امپائر کہے کہ یہ آؤٹ نہیں تو اسے مان بھی لینا چاہیے‘۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||