شین وارن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کہ شہرہ آفاق سپنر شین وارن نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ ایشیز سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وارن کو ٹیسٹ میچوں میں سات سو وکٹ حاصل کرنے کے لیے اب صرف ایک وکٹ مزید چاہیئے۔ اس طرح وہ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بولر بن جائیں گے جنہوں نے سات سو وکٹیں حاصل کی ہوں۔چوتھا ایشز ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
میلبورن کرکٹ گراونڈ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ لیگ سپن بالنگ کرنے والے شین وارن نے ٹیسٹ اور مقامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: ’میں سڈنی ٹیسٹ کے آخر میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔یہ ایک ناقابلِ یقین سفر تھا۔۔۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے‘۔ وارن نے کہا کہ اگر آسٹریلیا گزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والی ایشز سیریز جیت جاتا تو شاید وہ اسی وقت ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عروج اور صحیح وقت پر کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہتے تھے اور ان کی ریٹائرمنٹ کا اس سے اچھا وقت نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتے کہ ہیں کہ ایک ایسے وقت انہیں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا جب آسٹریلیا کی ٹیم اپنے عروج پر تھی۔ اطلاعات ہیں کہ شین وارن کی طرح گلین میکگرا بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ شین وارن نے کہا کہ وہ اپنی کاؤنٹی ہیمشائر کے ساتھ اپنے معاہدے کے بقیہ دو سالوں کو پورا کریں گے۔شین وارن نے سن دو ہزار میں ہیمشائر کی طرف سے کھیلنا شروع کیا تھا اور گزشتہ دو سالوں سے وہ اس کاؤنٹی کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
شین وارن نے انیس سو بانوے میں بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ ایک سو تینتالیس ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے انیس سو چورانوے میں برسبین کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ایک اننگز میں اکہتر رن دے کر آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے چونتیس ایشز ٹیسٹ میں ایک سو چھیاسی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے دوہزار پانچ میں چالیس وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے بھارتی کھلاڑی سچن تندولکر کو خراج تحسین پیش کیا۔ شین وارن دوہزار تین میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں وارن نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا13 July, 2004 | کھیل آسٹریلیا نے ٹرافی جیت لی05 November, 2006 | کھیل سپِنر کیا کر دکھائیں گے؟ | کھیل ایشیز: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ18 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی18 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||