ون ڈے میں واپس نہیں آ رہا: وارن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شین وارن نے عالمی کپ سے پہلے ون ڈے کرکٹ میں واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جان بکانن کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وارن نے کپتان رکی پونٹنگ اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اینڈریو ہلڈِچ سے ملاقات کی ہے۔ تاہم شین وارن نے جو اس وقت ہیمشائر کی کپتانی کے لیئے انگلینڈ میں ہیں کہا ہے کہ وہ یہ بات چودہ ہزار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ (ون ڈے کرکٹ سے) ریٹائر ہو چکے ہیں اور انہیں واپسی کی کوئی خواہش نہیں۔ ’ہو سکتا ہے جان بکانن کو میری بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو۔‘ شین وارن نے کہا کہ زیادہ دیر تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیئے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔ ’میں نے گزشتہ دو سالوں میں دو سو سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ محض اتفاق نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ میں پہلے سے بہتر کھیل رہا ہوں۔‘ ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں رِکی پونٹنگ سے بات کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں بات چیت کرنے کے علاوہ کچھ تھا ہی نہیں۔‘ ’اگر کسی مرحلے پر رِکی نے مجھے کہا کہ دیکھو ہمیں تمھاری ضرورت ہے تو پھر میں اس بارے میں سوچوں گا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔‘ ’ٹیم میرے بغیر بھی بہت اچھا کھیل رہی ہے اور میں ورلڈ کپ میں ٹیم میں کھیلنے کے بجائے ٹیم کی ہمت افزائی کر رہا ہوں گا۔‘ ’میں گزشتہ تین سال سے ون ڈے کرکٹ سے باہر ہوں اور مجھے واپسی کی کوئی خواہش نہیں ہے۔‘ وارن سن دو ہزار تین میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھ سو پچاسی وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں وارن کی ون ڈے میں واپسی کا امکان30 April, 2006 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد11 December, 2005 | کھیل مزید3 سال کھیلوں گا، مرلی دھرن08 April, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی29 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||