جسٹن لینگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں تازہ ترین اضافہ جسٹن لینگر کے نام کا ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز نے ایشز سیریز کے اختتامی ٹیسٹ کو اپنا آخری ٹیسٹ قرار دیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لینگر کا کہنا تھا ’ گزشتہ بیس برس میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں آیا جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں نہ سوچا ہو۔ اس لیے یہ لمحہ میرے لیے بہت مشکل ہے‘۔ لینگر آسٹریلیا کی جانب سے ایک سو چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا۔جسٹن لینگر نے اپنے تیرہ سالہ کیرئر میں پنتالیس کی عمدہ اوسط سے سات ہزار چھ سو پچاس رن سکور کیے۔ جسٹن لینگر سے قبل پہلےشین وارن اور پھر فاسٹ بولرگلین میگرا نے بھی بین لاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ہے۔ گلین میگرا نے کہا تھا کہ وہ 2007 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ شین وارن نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے وداع لینے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایشز سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم گیارہ مہینے تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے گی۔ | اسی بارے میں شین وارن کے بعد میگرا بھی ریٹائر23 December, 2006 | کھیل شین وارن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر20 December, 2006 | کھیل آسٹریلوی تمیز سیکھیں: میگرا17 January, 2006 | کھیل شین وارن کا عروج و زوال21 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی18 December, 2006 | کھیل ’آسٹریلیا کو کوچ کی ضرورت نہیں‘16 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||