BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 February, 2007, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وریندر سہواگ کی ٹیم میں واپسی
سہواگ
وریندر سہواگ کو اوپپننگ کے لیے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے
آٹھ فروری سے سری لنکا اور انڈیا کے درمیان شروع ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے بلے باز وریندر سہواگ کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوگئی ہے۔

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈیا سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے دو میچوں میں اس مرتبہ وریندر سہواگ کو اوپننگ کے لیے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جبکہ محمد کیف ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی نے فاسٹ بالر مناف پٹیل کو بھی اس مرتبہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ سریش رینا، گوتم گمبھیر، اور رمیش پوار ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی گزشتہ سیریز میں وریندر سہواگ اور مناف پٹیل کوٹیم میں شامل نہیں کیا گيا تھا۔ یہ سیریز ہندوستان نے ویسٹ انڈیز سے تین کے مقابلے میں ایک سے جیت لی تھی۔

کمیٹی نے فاسٹ بالر عرفان پٹیل پر بھروسہ کیا ہے اور انہیں ٹیم میں جگہ دی ہے۔گزشتہ سیریز میں انہیں بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔

خیال ہے کہ ورلڈ کپ کےلیے ٹیم کے اعلان سے پہلے سہواگ اور مناف کوایک موقع دیا جا رہا ہے تاکہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے حتمی اعلان سے پہلے یہ کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرسکیں۔

منتخب شدہ ٹیم
راہول ڈراوڈ (کپتان)، سچن تندولکر ، اجیت اگر کر ، سورو گنگولی، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، روبین اتھپا، انیل کمبلے، اظہرخان، دنیش کارتک، وریند سہواگ، مناف پٹیل، مہندر سنگھ دھونی ، ایس شری سنتھ اور عرفان پٹھان۔

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان بارہ فروری کو ہونے والاہے۔ ورلڈ کپ آئندہ مہینے مارچ اور اپریل میں ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسرکر کا کہنا ہے ’سلیکشن کمیٹی کے ممبران ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب سری لنکا کے پہلے دو ایک ورزہ میچوں کےدوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پرکیا جائے گا‘۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آٹھ فروری کو ہوگا جبکہ دوسرا میچ گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا۔یہ سیریز چار ون ڈے میچوں پر مشتمل ہے۔

پوری ٹیم اس طرح ہے:
راہول ڈراوڈ (کپتان)، سچن تندولکر ، اجیت اگر کر ، سورو گنگولی، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، روبین اتھپا، انیل کمبلے، اظہرخان، دنیش کارتک، وریند سہواگ، مناف پٹیل، مہندر سنگھ دھونی ، ایس شری سنتھ اور عرفان پٹھان۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد