سمیع اور یاسر کے لیے درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو فاسٹ بالر محمد سمیع اور آل راؤنڈر یاسرعرفات کو شعیب اختر اور محمد آصف کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بارے میں آئی سی سی کو باضابطہ درخواست بھیج رہا ہے۔ آئی سی سی کو باضابطہ درخواست بھیجنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شعیب اختر اور محمد آصف کی میڈیکل رپورٹیں پیر کی شب ملی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم مارچ کو عین اس وقت جب پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہونے والی تھی یاسرعرفات اور محمد سمیع کو اس جواز کے تحت ٹیم میں شامل کیا تھا کہ شعیب اختر اور محمد آصف ان فٹ ہیں لہذا آئی سی سی کو ان دونوں کی میڈیکل رپورٹس بھیجنی بھی ضروری ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور شعیب اختر کی میڈیکل رپورٹس فوری طور پر محمد سمیع اور یاسرعرفات کی ٹیم میں شمولیت کی درخواست کے ساتھ آئی سی سی کو بھیجی جارہی ہیں۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ درخواست ملتے ہی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔ ٹیکنیکل کمیٹی اس سے قبل ان فٹ عبدالرزاق کی جگہ اظہرمحمود کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو منظوری دے چکی ہے۔ محمد سمیع پیر کی شب ویسٹ انڈیز کےلیے روانہ ہوں گے جبکہ یاسرعرفات کی روانگی دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ یاسرعرفات کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ منگل کو موصول ہوجائےگی۔ | اسی بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکل21 February, 2007 | کھیل شعیب، آصف کے ٹیسٹوں کی مخالفت17 January, 2007 | کھیل ’فٹنس کا نہیں ڈوپنگ کا مسئلہ ہے‘01 March, 2007 | کھیل فٹنس یا ڈوپنگ، حقیقت کیا ہے؟01 March, 2007 | کھیل کرکٹ بھی ڈوپنگ تنازعات کی لپیٹ میں17 October, 2006 | کھیل ’وہ کرکٹر جنہیں گھٹنے لے بیٹھے‘03 June, 2006 | کھیل شعیب اختر: تنازعوں تا ڈوپنگ 16 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||