باضابطہ درخواست میں تاخیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد سمیع اور آل راؤنڈر یاسرعرفات کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیئے جانے کے چار روز بعد تک ان کی شمولیت کی باضابطہ درخواست آئی سی سی کونہیں بھیج سکا ہے۔ اس تاخیر کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسرعرفات اور محمد سمیع کو اس جواز کے تحت ٹیم میں شامل کیا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف ان فٹ ہیں لہذا اسے آئی سی سی کو ان فٹ بولرز کی میڈیکل رپورٹس بھی بھیجنی ضروری ہیں، جو آئی سی سی کو ابھی تک نہیں ملی ہیں۔ یہ رپورٹس آئی سی سی کو پیر کی شام تک نہیں مل سکی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ محمد آصف اور شعیب اختر کی میڈیکل رپورٹس پیر کی شب یا منگل تک مل جائیں گی جنہیں محمد سمیع اور یاسرعرفات کی ٹیم میں شمولیت کی درخواست کے ساتھ آئی سی سی کو بھیج دیا جائے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن نے بھی پیر کے روز بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کی تبدیلی سے متعلق درخواست آئی سی سی کو نہیں ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی درخواست ملی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل عبدالرزاق کی جگہ اظہرمحمود کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری آئی سی سی سے حاصل کرچکا ہے۔ عبدالرزاق گھٹنے میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ محمد آصف اور شعیب اختر کی رپورٹس میں تاخیر کو بعض حلقے شک و شبے کی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان کا موقف ہے کہ محمد آصف اور شعیب اختر انگلینڈ علاج کے بجائے خفیہ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے جاتے رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اس قسم کی اطلاعات کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔ محمد سمیع پیر کی شب ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ یاسرعرفات آئندہ دو روز میں روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زبانی طور پر آئی سی سی کو اس بارے میں اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور جب تک یہ دونوں بولرز ویسٹ انڈیز پہنچیں گے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری آچکی ہوگی۔ | اسی بارے میں اختتام عمران خان جیسا ہو: انضمام04 March, 2007 | کھیل سپیڈ کے ریمارکس پر پی سی بی ناراض02 March, 2007 | کھیل شعیب اور آصف ورلڈ کپ سے باہر01 March, 2007 | کھیل عبدالرزاق ان فٹ، ورلڈ کپ سے باہر27 February, 2007 | کھیل ’شعیب،آصف کے بغیرکامیابی مشکل‘27 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||