عبدالرزاق ان فٹ، ورلڈ کپ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق گھٹنے میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اظہرمحمود کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ عبدالرزاق نے قومی کیمپ میں بھی باقاعدگی سے شرکت نہیں کی۔ ان کے گھٹنے پر پلاسٹر چڑھا دیا گیا ہے جو تین ہفتے کے بعد اتارا جائے گا اس کے بعد فزیوتھراپی ہوگی اس طرح انہیں مکمل فٹ ہونے میں پانچ چھ ہفتے لگیں گے۔ کپتان انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق کا ان فٹ ہوجانا ٹیم کےلیے افسوس ناک ہے۔وہ ایک میچ ونر کے طور پر ٹیم میں رہے ہیں ان کی کمی یقیناً محسوس ہوگی۔ عبدالرزاق نے پاکستان کی طرف سے229 ون ڈے میچز میں2 سنچریوں اور 22نصف سنچریوں کی مدد سے4449 رنز بنانے کے علاوہ245 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کی جگہ آل راؤنڈر اظہر محمود کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس سے قبل 1999 ءاور2003ء کے عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اظہر محمود عالمی کپ کے لیے اعلان کردہ پانچ ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے حالیہ دورے میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اظہر محمود نے142 ون ڈے میچوں میں1519 رنز بنانے کے علاوہ123 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان کا مسئلہ فیلڈنگ اور فٹنس21 February, 2007 | کھیل شعیب ورلڈ کپ میں؟ فِفٹی فِفٹی23 February, 2007 | کھیل ان فٹ کھلاڑی دورے پر کیسےگئے؟06 February, 2007 | کھیل سمیع، اظہر، سلمان ریزرو کھلاڑی15 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||