BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب ورلڈ کپ میں؟ فِفٹی فِفٹی

شعیب اختر
شعیب اختر گھٹنے کے معائنے کے لیے 26 فروری کو لندن روانہ ہو رہے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ان فِٹ فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کےعالمی کپ میں کھیلنے کے امکانات فِفٹی فِفٹی ہیں۔

شعیب اختر نے جمعہ کو قذافی سٹیڈیم میں عالمی کپ کے لیےشروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ کی تاہم انہوں نے ابھی تک ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونہ نہیں دیا۔

جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ان کے گھٹنے میں تکلیف ابھی تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھٹنے کا دوبارہ معائنہ کروانے کے لیے لندن روانہ ہو رہے ہیں اور وہیں اس کا علاج کروائیں گے۔

شعیب اختر اور باب وولمر کے درمیان جنوبی افریقہ میں ہونے والے جھگڑے کے بعد ایک انگریزی روزنامے میں خبر آئی تھی کہ شعیب اختر نے باب وولمر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ باب نے جنوبی افریقہ میں ان پر نسلی امتیاز والے جملے کسے تھے

شعیب اختر نے اس بات کی مکمل طور پر تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے اخبارات میں چھپنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور باب کے ساتھ ان کا جھگڑا ختم ہو چکا ہے۔

ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انہیں علاج کے لیے انگلینڈ کے بعد امریکہ جانا پڑے گا اور فی الوقت یہ اس لیے اہم نہیں کیونکہ ان کا عالمی کپ میں کھیلنے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔

شعیب اختر 26 فروری کو لندن روانہ ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم یکم مارچ کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو رہی ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے کیمپ میں آج اگرچہ شعیب اختر اور محمد آصف دونوں نے تربیت کی لیکن ان دونوں کی بارے میں یہی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ دونوں کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ کے مثبت ہونے کے خوف سے ڈوپ ٹیسٹ نہیں کروانا چاہتے۔

دونوں کھلاڑیوں کے عالمی کپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد