BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب غیر یقینی کیفیت کا شکار

شعیب کے مطابق ان کی ہڈیاں کمزور ہیں
پاکستان کے تیز رفتار بالر شعیب اختر نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ان کو ’ہیم سٹرنگ‘ کا جو مسئلہ ہوا تھا وہ کافی حد تک ٹھیک ہو گیا ہے لیکن ان کے گھٹنے میں تکلیف موجود ہے۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاان کی ہڈیاں کچھ کمزور ہیں جس کے سبب وہ فٹنس کے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

شعیب نے کہا کہ وہ ڈاکٹر ڈیوڈ ینگ سے بھی مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ بالنگ کر سکتے ہیں یا نہیں۔

شعیب اختر نے دو روز قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بالنگ کا آغاز کیا ہے اور ان کے مطابق وہ نہ تو ابھی سو فیصد فٹ ہیں اور نہ ہی مکمل ردھم سے بالنگ کروانے کے قابل ہوئے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور پاکستان فائنل میں کھیلے اور وہ اس میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کریں لیکن وہ نہیں جانتےکہ ان کی فٹ نس کا مسئلہ ان کا یہ خواب پورا ہونے دیتا ہے یا نہیں۔

ڈوپنگ کیس میں اپیل کمیٹی کے ایک رکن اور ایشین فیڈریشن آف سپورٹس میڈیسن کے نائب صدر ڈاکٹر دانش ظہیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے عالمی کپ کرکٹ سے پہلے پورے سکواڈ کا ڈوب ٹیسٹ کروانے سے محمد آصف اور شعیب اختر کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے کیونکہ امکان ہے کہ ان کے جسم سے ممنوعہ ادویات کے اثرات دور نہ ہوئے ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد