پورٹ الزبتھ میں بارش، میچ کالعدم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوروں میں اوروں میں 245 رنز بنائےتھے۔ پاکستان اننگز کی ایک گیند باقی تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کے لیے محمد یوسف نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیلی اور 79 رنز بنا ٹیم کی طرف سے سب کامیاب بیٹسمین رہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی۔ فاسٹ بولر آندرے نیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ آندرے نیل پچھلے میچ میں اچھی بالنگ کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے اور ان کے دس اوروں میں پاکستانی بیٹسمینوں نے اسی رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے کوچ نے کہا ہے آندرے نیل زخمی ہیں اور شاید موجودہ سیریز کے کسی میچ میں حصہ نہ لے سکیں۔ جنوبی افریقہ نے سپنر رابن پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ پاکستان کے خلاف ڈربن میں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سو اکتالیس رن سے ہرا دیا۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 164 رن سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم: عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود، محمد آصف جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ڈیویلئرز، ہرشل گبز، ژاک کیلس، ایشول پرنس، جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، لینگیویلٹ ، آندرے نیل، مکھایا نتینی | اسی بارے میں راؤ افتخار بھی جنوبی افریقہ جائیں گے06 February, 2007 | کھیل سنچورین: جنوبی افریقہ کی جیت04 February, 2007 | نیٹ سائنس ٹوئنٹی 20 ، پاکستان کی شکست 02 February, 2007 | کھیل ان فٹ کھلاڑی دورے پر کیسےگئے؟06 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||