ٹوئنٹی 20 ، پاکستان کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹونٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے تھے جو جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے گیارہ اعشاریہ تین اوور میں ہی حاصل کر لیئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سمتھ اور بوسمین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بالترتیب اکہتر اور تریپن رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سمتھ نے اپنے اکہتر رنز صرف چالیس گیندوں پر بنائے جبکہ بوسمین نے بتیس گیندوں پر تریپن رنز بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کامران اکمل اور عمران نذیر نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دوسرے اوور میں نذیر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ کھیلنے آئے لیکن تیزی سے کھیلنے کی کوشش میں 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کامران اکمل نے بھی جلد ہی 21 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ بارش کے سبب کھیل تھوڑی دیر کے لیے رکا لیکن بعد میں عبدالرزاق، شاہد آفریدی اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتے گئے۔ آخر میں رانا نویدالحسن نے سات گیندوں پر سترہ رنز بنائے۔ انہوں نے آخری دو بالوں پر چھکے لگائے۔ پاکستانی ٹیم : عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، ذوالقرنین حیدر، شیعب ملک، رانا نویدالحسن، عبد الرحمان اور شبیر احمد۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم : گریم سمتھ، ایل ایل بوسمین، وین ویک، اے بی ڈی یلئرز، جے ایم کیمپ، وین ڈرواتھ، ار جے پیٹرسن، ار ٹیلی ماکو، اے سی تھاس۔ | اسی بارے میں پانچ کھلاڑی جنوبی افریقہ جائیں گے27 January, 2007 | کھیل جیت کے لیے مزید 183 رن درکار 21 January, 2007 | کھیل پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا22 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی28 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||