BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 January, 2007, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ کھلاڑی جنوبی افریقہ جائیں گے

عمران نذیر
عمران نذیر کو انضمام الحق کے اصرار پر کیمپ میں بلایا گیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھیجے جانے والے پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں شبیر احمد، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، عبدالرحمن اور عمران نذیر شامل ہیں۔

یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے جبکہ
ٹیسٹ سیریز کے لیے بھیجی گئی ٹیم میں سے چار کھلاڑی فیصل اقبال، دانش کنیریا، عاصم کمال اور شاہد نذیر پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے خاتمے پر واپس آئے گا۔ یہ کھلاڑی کون ہوگا اس کا نام نہیں بتایا گیا البتہ امکان ہے کہ واپس آنے والے پانچویں کھلاڑی اوپنر عمران فرحت ہو سکتے ہیں۔

فاسٹ بالر شبیر احمد اور عبدالرزاق کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جنوبی افریقہ بھجوایا جا رہا ہے۔ شبیر احمد نے جمعہ کو جمخانہ لاہور کی جانب سے سوامی نگر سپورٹس کے خلاف دو روزہ میچ کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی فٹنس ثابت کی جبکہ عبدالرزاق نے قائداعظم ٹرافی کے ایک میچ میں لاہور راوی کی جانب سے کھیلتے ہوِئے پندرہ رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عبدالرزاق خود اپنی فٹنس کے بارے میں پوری طرح مطمئن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ عمران نذیر کو بھجوانے کی وجہ سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی بتائی ہے۔

عمران نذیر کا نام جنوبی افریقہ کے کیمپ کے 25 کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھا البتہ جب کیمپ شروع ہوا تو وہ بھی پریکٹس کے لیے کیمپ آئے اور کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمران کو انہوں نے خود بلایا ہے۔ یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ کپتان انضمام عمران نذیر کو ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بھی بنانا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا تاہم اب عمران نذیرکو ایک روزہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد