کیپ ٹاؤن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک سو چھیاسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے ایک سو اکسٹھ رن کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر چھتیس رن بنا لیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیپنر اور پی ہیرس ہیں جنہیں دانش کنیریا نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹین نے تین اور ژاک کالس، اینڈریو ہال اور پی ہیرس نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ پاکستان کے لیے ایک موقع پر اتنا سکور بھی مشکل لگ رہا تھا لیکن آٹھویں وکٹ کے لیے محمد سمیع اور شاہد نذیر کے درمیان پچپن رن کی شراکت ہوئی۔ سمیع اکتیس اور شاہد نذیر ستائیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 183 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح اسے پاکستان پر چھبیس رن کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 157 رن بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رن یاسر حمید نے بنائے جنہوں نے پینتیس سکور کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ سکور کپتان گریم سمتھ نے کیا تھا جنہوں نے نصف سنیچری سکور کی۔وکٹ کیپر باؤچر چالیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ محمد آصف اور دانش کنیریا نے تین تین، محمد سمیع نے دو اور شاہد نذیر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ پہلی اننگز میں محمد یوسف کے علاوہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھا۔ محمد یوسف نے تراسی رنز سکور کیے اور پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف مکھایا نتینی اور ژاک کیلس نے چار چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں۔ پاکستان نے فاسٹ بولر شعیب اختر کی جگہ شاہد نذیر کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولر آندرے نیل، آل رونڈر شان پولاک اور ہرشل گبز کی جگہ ایچ ڈپینور، ڈیل سٹین، اور اینڈریو ہال کو ٹیم میں شامل کیا۔ پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان ، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، کامران اکمل، محمد سمیع، شاہد نذیر، محمد آصف اور دانش کنریا۔ جنوبی افریقہ : جی سی سمتھ، ڈیپینر، ایچ ایم آملہ، ژاک کالِس، اے جی پرِنس، اے بی ولیئر، ایم وی باؤچر، اینڈریو ہال، سٹینز، ایم نتینی اور پال ہیرس | اسی بارے میں پانچ کھلاڑی جنوبی افریقہ جائیں گے27 January, 2007 | کھیل پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا22 January, 2007 | کھیل گبز کی اپیل مسترد25 January, 2007 | کھیل شعیب وولمر تنازعہ پر’ کارروائی‘22 January, 2007 | کھیل ’کوچ کے ساتھ جھگڑے پر جرمانہ‘25 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||