BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 February, 2007, 08:21 GMT 13:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنچورین: جنوبی افریقہ کی جیت
جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ
جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ نے جارحانہ اننگز کھیلی
سنچورین میں ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 164 رن سے شکست دے دی ہے۔

تین سو ترانوے رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم سنتالیسویں اوور میں 228 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایک مرحلے پر ایسا لگتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 150 رن بھی نہیں بنا پائے گی تاہم نویں وکٹ کے لیے محمد سمیع اور شعیب ملک کی تہّتر رن کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔

شعیب ملک نے نہ صرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ وہ 52 رن بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔ ان کے علاوہ محمد سمیع چھیالیس اور محمد یوسف انتالیس رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس اور نتینی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور تین اوور میں سکور کو ستائیس رن تک پہنچا دیا۔اس موقع پر محمد حفیظ اکیس رن بنا کر نتینی کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں یونس خان اور کامران اکمل نے تیرہ ،شاہد آفریدی نے سترہ، انضمام نے پندرہ، عبدالرزاق نے چھ جبکہ محمد آصف نے دو رن بنائے۔رانا نوید الحسن کوئی رن نہ بنا سکے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو بانوے رن بنائے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں چھٹا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران دس چھکے اور انتالیس چوکے لگے۔گریم سمتھ، مارک باؤچر اور ژاک کیلس کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم ساڑھے سات رن فی اوور سے زائد اوسط سے رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

مارک باؤچر اور کیلس کے درمیان صرف باسٹھ گیندوں پر ایک سو اٹھائیس رن کی شراکت ہوئی۔ باؤچر اور کیلس نے پاکستانی بالروں کی جم کر پٹائی کی اور دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ باؤچر 38 گیندوں پر 78 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کیلس 88 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد حفیظ نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان گریم سمتھ اور ڈیویلیئرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تھا اور پہلی وکٹ کے لیے 140 رن کی پارٹنر شپ قائم کی۔گریم سمتھ نے صرف اڑتیس گیندوں پر جبکہ ڈیویلیئرز نے باسٹھ گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ سمتھ نے رانا نوید الحسن کے ایک اوور میں چھ چوکے لگائے۔ اس اوور میں رانا نوید الحسن کو کل ستائیس رن پڑے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی کے علاوہ کوئی بھی بالر جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ رانا نوید الحسن پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہیں آٹھ اوور میں بانوے، سمیع کو سات اوور میں اڑسٹھ، حفیظ کو نو اوور میں انہتر جبکہ عبدالرزاق کو ایک اوور میں بائیس رن پڑے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور انضمام الحق، محمد یوسف، محمد سمیع اور محمد آصف ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

پاکستانی ٹیم: محمد حفیظ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، محمد سمیع محمد آصف

جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ڈیویلئرز، بوسمین،ژاک کیلس، ایشول پرنس،جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، پیٹرسن، آندرے نیل، مکھایا نتینی

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد